کھیل کود

خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کےلئے  میری کوم برانڈ ایمبیسیڈر بنیں

باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا  نے پیر کو ہندوستان کی معروف  ایس یو وی  مینوفیکچرر مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ کو چیمپئن شپ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر متعارف کرایا جبکہ لیجنڈری ایم سی میری کوم اور بالی ووڈ اسٹار فرحان اختر کو اس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اعلان کیا گیا۔

 آئی بی اے خواتین کی عالمی چیمپئن شپ 15 سے 26 مارچ تک نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ہورہی ہے۔ ہندوستان تاریخ میں تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور ملک باکسنگ بخار کی لپیٹ میں ہے کیونکہ کئی اعلی درجے کے مکے باز چیمپئن شپ کی سرخی میں ہیں۔

 باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا  کے صدر اجے سنگھ نے کہاہم مہندرا آٹوموٹیو کو اپنے اہم اسپانسر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ بی ایف آئی اور مہندرا کھیل کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں اور مجھے اس مشن میں انہیں اپنے پارٹنر کے طور پر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

 اور میری کوم اور فرحان اختر کی  آ ئی بی اے  ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر موجودگی باکسنگ میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے ہمارے مشن میں بے پناہ اہمیت کا اضافہ کرے گی۔میری کوم ہمارے کھیل کی لیجنڈ ہیں اور فرحان اختر ایک بالی ووڈ آئیکون ہیں جنہوں نے کئی متاثر کن کھیلوں کی فلمیں بنائی ہیں جن میں ایک باکسنگ سے متعلق ہے۔

 ان دونوں یوتھ آئیکون کے ساتھ وابستگی اس عالمی چیمپئن شپ کے وقار میں اضافہ کرے گی اور ملک بھر میں اس کھیل کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔ یہ ایونٹ دنیا کے سامنے ہندوستان کی بڑی عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago