کھیل کود

ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2022 قرار دیئے گئے بین اسٹوکس

دبئی ، 26جنوری (انڈیا نیریٹو)

آئی سی سی نے سال 2022 کے ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو اس ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال اپنے آل راونڈ کھیل اور کپتانی سے انگلش ٹیم کی قسمت بدل دی تھی، اور انہیں جیت کی راہ پر واپس لے آئے ۔ اس ایوارڈ کے لیے مجموعی طور پر چار کھلاڑی نامزد کیے گئے جن میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جانی بیرسٹو، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔

واضح ہو کہ 2022 ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی شکست کا سلسلہ جاری تھا اور بین اسٹوکس کو کپتان بنائے جانے سے پہلے اس نے اپنے آخری 17 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ناقص کارکردگی کے باعث جو روٹ نے کپتانی چھوڑ دی تھی۔ اس کے بعد بین اسٹوکس نے عہدہ سنبھالا اور نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں جارحانہ انداز لائے اور اس سے کامیابی حاصل کی۔

دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بھی بنائیں

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے گزشتہ سال 15 میچ کھیلے اور اس دوران 870 رن بنائے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بھی بنائیں۔گیندبازی میں انہوں نے 26 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے ساتھ ہی اسٹوکس نے بطور کپتان کافی کامیابیاں حاصل کی۔ بطور کپتان انہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔ وہیں وہ بھارت کے خلاف واحد ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہے اور سیریز بھی برابر کر دی۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیت لی ۔ سال کے آخر میں بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش ٹیم نے پاکستان کا تاریخی دورہ کیا اور ان کو انہیں کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کی۔

اعداد و شمار کی بنیاد پر، اسٹوکس نے گزشتہ سال 10 میچوں میں کپتانی کی اور صرف ایک میچ ہارے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 9 میچز جیتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم سے کس قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کروایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago