Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے ان دونوں ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بہت کم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،19ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے روہت شرما کی زیرقیادت ممبئی انڈینز اور مہندر  سنگھ کی زیرقیادت چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے بھارت میں پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے علاوہ دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور بھی مضبوطی کے ساتھ پلے آف میں جگہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم، دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے، کچھ ایسی ٹیمیں ہیں، جن کے پلے آف میں جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی پی ایل 2021 کے پہلے مرحلے میں  ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کھیلنے والے سن رائزرز حیدرآباد کے لیے آگے کا سفر آسان نہیں ہے۔ حیدرآباد اس وقت سات میں سے چھ میں شکست کے بعد صرف دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب ان کے گروپ مرحلے میں سات میچ باقی ہیں اور پلے آف میں جگہ پانے کے لیے کم از کم چھ میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں، نئے کپتان کین ولیم سن کی قیادت میں ٹیم کو بہت سے میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے کیونکہ ان کا نیٹ رن ریٹ بھی بہت خراب ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حیدرآباد کے علاوہ، ایون مورگن کی زیرقیادت اور دو مرتبہ کی چمپئن کولکاتہ نائٹ رائیڈرس  بھی پوائنٹس ٹیبل کی  انتہائی نچلی   ٹیموں میں شامل ہیں۔ آئی پی ایل 2021 کے پہلے مرحلے میں ٹیم کو مایوسی ہوئی اور ٹیم سات میں سے پانچ میچ ہار چکی ہے، جس کی وجہ سے وہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔ ان کے پاس مزید سات میچ کھیلنے ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لیے کم از کم پانچ میچوں کو بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago