Categories: کھیل کود

باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوالی

باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوالی

نئی دہلی ،11مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو  کے لیے ویکسین لگوالی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔عامر خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آخرکار! میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘باکسر نے مزید لکھا کہ ’میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگStaySafe بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 25 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

قطر اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کی شاندار واپسی

قطر اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کی شاندار واپسی ہوئی ہے، وہ ڈان ایون کو ہرا کر اگلے راونڈ میں پہنچ گئے۔دوحہ میں جاری قطر اوپن میں شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں ایک سال سے زائد عرصے بعد راجر فیڈرر ایکشن میں تھے۔

سوئس اسٹار کا مقابلہ امریکہ کے نمبر ون کھلاڑی ڈان ایون سے ہوا جس میں فیڈرر نے سات چھ۔ تین چھ اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کرس ٹریملیٹ نے سچن کے فٹنس کی تعریف کی

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر کرس ٹریملیٹ نے بھارت کے عظیم بلے باز سچن تندولکر کی فٹنس کی تعریف کی ہے۔ ٹریملیٹ رائے پور میں کھیلی جارہی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انگلینڈ لیجنڈس ٹیم کا حصہ ہیں ، جبکہ سچن انڈیا لیجنڈس ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹریملیٹ نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کرکے 47 سالہ سچن کی فٹنس کی تعریف کی ہے۔

ٹریملیٹ نے اس کیمپ میں تصویر کے ساتھ لکھا ، "اگر میں اس عمر میں بھی سچن کی طرح فٹ رہوں تو خوشی ہوگی۔" اس کے بعد سچن نے بھی مزاق کے انداز میں ٹویٹ کیا ، کہ ٹرملیٹ جیسے جسم بنانے کے لئے انہیں کتنے انڈے کھانے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ ٹریملیٹ نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2013 میں انگلینڈ کے لیےکھیلا تھا اور اسی سال سچن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔ انگلینڈ کے لئے 12 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ٹریملیٹ اب شوقیہ باڈی بلڈر اور ویٹ لفٹر بن گئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago