Categories: کھیل کود

نیرج چوپڑا کی کامیابی پرملک میں جشن، وزیراعظم نے دی مبارکباد

نئی دہلی،24 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنے اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا کو وزیراعظم نریندر مودی سمیت پورے ملک نے مبارکباد دی ہے۔ چوپڑا نے امریکہ کے یوجین میں چیمپئن شپ کے جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں 88.13 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل ورلڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کا واحد تمغہ 2003 میں پیرس میں انجو بابی جارج نے لمبی چھلانگ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا- ”ہمارے سب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نیرج چوپڑا کی شاندار کامیابی۔ نیرج چوپڑا کو ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔“

نیرج کو مبارکباد دینے والوں میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج شامل ہیں۔ نیرج کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر پانی پت میں ان کی رہائش گاہ پر جشن منایا جا رہا ہے۔

نیرج چوپڑا کی کامیابی پر گاؤں جشن میں ڈوبا، مٹھائیاں تقسیم

چوپڑا کے گاؤں پہنچ کر ڈپٹی کمشنر نے والد کو مبارکباد دی

امریکہ کے یوجین  میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 88.13 میٹر جیولن میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے۔ اس جشن میں ڈپٹی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

چوپڑا کے آبائی گاؤں کھنڈارا میں اتوار کی صبح سے ہی لوگوں کی نظریں ٹی وی پر جمی ہوئی تھیں۔ جیسے ہی نیرج کا چاندی جیتنے کا اعلان ہوا، لوگوں نے جشن منانا شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر سشیل سروان بھی موقع پر پہنچے اور جشن میں شرکت کی۔ انہوں نے نیرج کے اہل خانہ کو جیت کی مبارکباد دی۔ نیرج کے والد ستیش کمار نے اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر کہا کہ نیرج نے ایک بار پھر بہترین پرفارمنس دی اور اب اسے ملک کے لیے کئی تمغے جیتنے ہیں۔ نیرج کی ماں سروج دیوی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ 15 دن پہلے میرے بیٹے سے بات ہوئی تھی۔ وہ محنت میں مصروف تھا۔ بیٹے کو اس کی محنت کا پھل ملا ہے۔ ہمیں یقین تھا کہ وہ اس بار بہتر کرے گا۔ امید ہے نیرج جلد گھر آجائے گا ورنہ ہم اس سے ملنے جائیں گے۔

اتوار کو نیرج کی جیت کی خوشی میں پورے گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ بیٹے کی جیت کا جشن منانے کے لیے گھر میں پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہو ن یگیہ بھی کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سشیل سرو ن نے کہا کہ ملک کے بیٹے نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ نیرج نے ایک بار پھر ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنا تسلط قائم کر لیا۔ قوم کو نیرج پر فخر ہے۔ نیرج چوپڑا ہندوستان کے بہترین اسپورٹس پرسن ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago