Categories: کھیل کود

چنئی سپر کنگس نے درج کی تیسری جیت ، سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتا کو ہرایا

چنئی سپر کنگس نے درج کی تیسری جیت ، سنسنی خیز مقابلے میں کولکاتا کو ہرایا

ممبئی ، 22اپریل (انڈیا نیرٹیو)

چنئی سپر کنگس(سی ایس کے) اور کولکاتا نائٹ رائڈرس (کے کے آر) کے درمیان بدھ کے روز ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل ۔2021کے 15ویں میچ میں سی ایس کے نے کے کے آر18رن سے جیت درج کی۔ چنئی کی یہ انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں مسلسل تیسری جیت ہے۔

بلے باز فاف ڈوپلیسی (95 ناٹ آوٹ) اورتیز گیندباز دیپک چاہر (4 وکٹ) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت چنئی سپر کنگس(سی ایس کے) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو 18 رن سے شکست دی۔چنئی نے 221 رن کا بڑا ہدف دیا ، لیکن جیت کے لئے اسے آخر تک جدوجہد کرنی پڑی۔ ہدف کے تعاقب میں کولکاتا کی ٹیم 19.1 اوور میں 202 رن بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ کولکاتا کی طرف پیٹ کمنس نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ وہ 34 گیندوں میں 66 رن بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

ایک وقت لگا کہ کمنس کے کے آر کو جیت دلا دیں گے لیکن دوسرے سرے سے ان کا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ کمنس کے علاوہ ، آندرے رسل نے 22 گیندوں پر 54 اور دنیش کارتک نے 34 گیندوں میں 40 رن بنائے۔ ان تینوں کو چھوڑ کر کوئی بھی بلے باز دوہندسے کو بھی نہیں چھو سکا۔

چنئی کی طرف سے چاہر نے 4وکٹ ، لنگی اینگڈی نے تین اور سیم کرن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعدپہلے بلے بازی کرنے اتری چنئی نے 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 220 رن بنائے ۔ چنئی کے لئے اوپنر فاف ڈوپلیسی نے لاجواب اننگ کھیلی۔ 60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 95 رن بنائے۔ ان کے علاوہ ریتوراج گائکواڈ (64)کابیٹ بھی خوب چلا۔ وہیں معین علی نے 25 اور ایم ایس دھونی نے 17 رنوں کی شراکت داری کی۔ رویندر جڈیجا 6 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ کولکاتا کے لئے ، ورون چکرورتی ، آندرے رسل اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago