Categories: کھیل کود

کامن ویلتھ گیمز2022: باکسرنکہت زرین نے ہندوستان کے لیے 17 واں گولڈ میڈل جیتا

ہندوستانی باکسر نکہت زرین نے اتوار کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کا 17 واں گولڈ میڈل جیتا۔ نکہت نے خواتین کے لائٹ فلائی ویٹ (50 کلوگرام) زمرے کے یک طرفہ فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی ایم سی ناؤل کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

یہ برمنگھم میں ہندوستان کا دن کا چوتھا اور مجموعی طور پر 17 واں گولڈ ہے۔ ہندوستان میڈل ٹیلی میں نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔نکہت نے اس سے قبل سیمی فائنل میں انگلینڈ کی سٹبلے الفیا سوانا کو 5-0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی تھی۔

زرین سے پہلے، ہندوستانی باکسر نیتو گھنگھاس اور امیت پنگھل نے آج ہندوستان کے لیے سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ نیتو نے خواتین کے کم از کم وزن کے زمرے (45-48 کلوگرام) میں سونے کا تمغہ جیتا۔

نیتو نے اتوار کو گولڈ میڈل میچ میں انگلینڈ کی ڈیمی جیڈ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس سے قبل اس نے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کی پریانکا ڈھلون کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی مردوں کے 48-51 کلوگرام وزن کے زمرے میں امیت پنگھل نے گولڈ میڈل جیتا۔ امیت نے طلائی تمغے کے مقابلے میں انگلینڈ کے کیران میکڈونلڈ کو 5-0 سے شکست دے کر اتوار کو باکسنگ میں ملک کا دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستان نے ان کھیلوں میں اب تک کل 48 تمغے جیتے ہیں جن میں 17 گولڈ، 12 سلور اور 19 برونز میڈل شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago