Categories: کھیل کود

انل کمبلے اور وراٹ کوہلی کے درمیان تنازع اور ٹیم انڈیا

نئی دہلی: وراٹ کوہلی(Virat Kohli) کے ٹیم انڈیا(Team India) ٹی-20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹنے کا اعلان کرنے کے بعد اب خبر آرہی ہے کہ روی شاستری(Ravi Shastri) کے بعد انل کمبلے(Anil Kumble) ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں۔ دراصل، ٹی-20 عالمی کپ کے بعد چیف کوچ روی شاستری، گیند بازی کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر شری دھر کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ اسی لئے بی سی سی آئی ایک بار پھر چیف کوچ عہدے کے لئے انل کمبلے سے رابطہ کرنے کی تیاری میں ہے۔

سابق کپتان انل کمبلے سال 2016 میں ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ تھے، مگر اس کے بعد وراٹ کوہلی کے ساتھ اختلاف کی خبر آنے کے بعد سال 2017 میں انہوں نے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے آئندہ ماہ ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لیے مہندر سنگھ دھونی کو مینٹر بنایا ہے اور اس کے ایک ہفتے بعد یعنی جمعرات کو کوہلی نے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سال 2016 میں انل کمبلے بنے تھے چیف کوچ

4سال پہلے انل کمبلے کے ہٹنے کے بعد وراٹ کوہلی نے روی شاستری کو ان کی جگہ تقرری کرنے کی حمایت کی تھی۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، اب انل کمبلے کو واپس لانے کے طریقے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی چاہتے تھے کہ انل کمبلے سال 2017 میں بھی کوچ بنے رہیں۔ انل کمبلے 2016 میں چیف کوچ بنے تھے اور اس کے بعد سال 2017 آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا فائنل میں پہنچی تھی، جہاں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انل کمبلے فی الحال ابو ظہبی میں ہیں اور وہ آئی پی ایل فرنچائزی کنگس الیون پنجاب کے چیف کوچ ہیں۔

انل کمبلے کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے پنجاب کنگس الیون کا ساتھ

ایسی بھی خبر ہے کہ انل کمبلے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ لینے سے پہلے بی سی سی آئی نے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے سے رابطہ کیا تھا۔ حالانکہ، مہیلا جے وردھنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ وہ سری لنکا ٹیم اور آئی پی ایل فرنچائزہ کو کوچنگ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مہیلا جے وردھنے ممبئی انڈینس کے کوچ ہیں۔ اگر انل کمبلے، روی شاستری کی جگہ پر کام کرنے کے لئے رضا مند ہوجاتے ہیں تو انہیں آئی پی ایل فرنچائزی پنجاب کنگس الیون کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، کیونکہ بی سی سی آئی ایکٹ کے مطابق، ہندوستانی کوچ کوئی اور کرکٹ ذمہ داری نہیں لے سکتا۔

انل کمبلے نے استعفیٰ میں بھی کیا تھا کوہلی کا ذکر

سال 2016 میں جب انل کمبلے کو پہلی بار چیف کوچ مقرر کیا گیا تھا تو ہر کسی کو امید تھی کہ وراٹ کوہلی اور ان کی جوڑی ہندوستانی کرکٹ کو کافی آگے تک لے جائے گی، مگر دونوں کے درمیان تال میل نہیں بیٹھ پایا اور اختلافات کی خبریں بھی آنے لگیں۔ انل کمبلے نے اپنے استعفیٰ میں کہا بھی تھا کہ وہ حیران تھے کہ وراٹ کوہلی کو ان کے طور طریقوں پر اعتراض ہے۔ انل کمبلے نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے ان کے اور وراٹ کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبروں کو سلجھانے کی کوشش بھی کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago