Categories: کھیل کود

تیزترین اسٹمپنگ کے عالمی ریکارڈ میں دھونی کا نام ہے درج

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی 40 سال کے ہوگئے۔ اپنی کپتانی میں دھونی ٹیم انڈیا میں ایسی بہت ساری کامیابیاں لائے جن کو شاید ہی فراموش کیا جاسکتا ہے۔ جس طرح دھونی بطور کپتان کامیاب رہے، اسی طرح انہوں نے بلے باز اور وکٹ کیپر کی حیثیت سے بھی حیرت کا مظاہرہ کیا۔

وکٹ کے سامنے، یعنی ایک بلے باز کے طور پر، ان کی کامیابی کی کہانی ان کے اعدادوشمار بتاتے ہیں ، جبکہ وکٹ کے پیچھے یعنی ایک وکٹ کیپر کے طور پر، انہوں نے ایک سے زیادہ ریکارڈ اپنے نام  کئے ہیں۔ دھونی اب تک کرکٹ کی تاریخ میں وکٹ کے پیچھے تیز ترین اسٹمپ کرنے والے کھلاڑی  ہیں۔

ایم ایس دھونی دنیا کے واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے وکٹ کے پیچھے 150 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 195 اسٹمپ بنائے جس میں ٹیسٹ میں 38، ون ڈے میں 123 اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 34 شامل ہیں۔

دھونی کے بعد، کمار سنگاکارا 139 اسٹمپنگ کے ساتھ دوسرے اور رومیش کالوویترنا 101 اسٹمپنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دھونی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کے معاملے میں ہندوستان کے لیے پہلے نمبر پر ہیں اور وکٹ کے پیچھے ان کے پاس کل 829 وکٹ تھے۔ ساتھ ہی وہ بین الاقوامی سطح پر وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ مارک باؤچر 998 شکار کے ساتھ پہلے اور ایڈم گلکرسٹ 905 شکار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دھونی وکٹ کے پیچھے انتہائی تیز مانے جاتے تھے   اور کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے لیے ان کا ایک مختلف انداز تھا۔ کسی بلے باز کو اسٹمپ کرتے ہوئے   ان  کا  بیلینس قابل دید تھا    اور انہوں نے کم ترین وقت میں، جو 0.08 سیکنڈ ہے، اسٹمپنگ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ سال 2018 میں، انہوں نے ممبئی میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں صرف 0.08 سیکنڈ میں اسٹمپ کرکے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیمو پال کو پویلین واپس بھیج دیا۔

صرف یہی نہیں، دھونی دنیا میں تیز ترین اسٹمپنگ کے معاملے میں بھی دوسرے نمبر پر ہیں اور 2012 میں ہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے میں، انہوں نے لیگ اسپنر راہل شرما کی گیند پر کنگارو کے بلے بازمشیل مارش کو صرف 0.09 سیکنڈ کے اندر اسٹمپ کردیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago