Categories: کھیل کود
ٹوکیو اولمپکس 2021 کے لیے جانے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آپ سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ ویسے سبھی سے بات نہیں ہو پائی، لیکن آپ کا جوش، آپ کا ولولہ پورے ملک کے سبھی لوگ آج محسوس کر رہے ہیں۔ پروگرام میں میرے ساتھ موجود ملک کے وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر جی نے اب سے کچھ دن پہلے تک وزیر کھیل کی حیثیت سے آپ سب کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔ ایسے ہی ہمارے موجودہ وزیر قانون جناب کرن ریجیجو جی، وزیر مملکت کھیل ہمارے سب سے نوجوان وزیر جناب نشیتھ پرمانک جی، کھیل سے جڑی تنظیموں کے سبھی سربراہان، ان کے تمام ممبران، اور ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جا رہے سبھی میرے ساتھیو، سبھی کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے آج ہماری ورچوئل بات چیت ہوئی ہے لیکن مجھے اور اچھا لگتا اگر میں آپ سبھی کھلاڑیوں کو یہاں دہلی کے اپنے گھر میں مدعو کرتا، آپ لوگوں سے روبرو ملاقات کرتا۔ اس کے پہلے میں ہمیشہ ایسا کرتا رہا ہوں۔ اور میرے لیے وہ موقع بڑی خوشی کا موقع رہتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔ اور اس بار ہمارے آدھے سے زیادہ کھلاڑی پہلے ہی بیرون ملک تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے واپس آنے کے بعد میں سہولت کے مطابق وقت نکال کر ضرور آپ سب سے ملوں گا۔ لیکن کورونا نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ اولمپک کا سال بھی بدل گیا، آپ کی تیاریوں کا طریقہ بدل گیا، بہت کچھ بدلا ہوا ہے۔ اولمپک شروع ہونے میں اب صرف 10 دن باقی ہیں۔ آپ کو ٹوکیو میں بھی ایک مختلف قسم کا ماحول ملنے والا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ساتھیو،
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آج آپ کے ساتھ گفتگو کے دوران، ملک کو بھی پتہ چلا کہ آپ نے اس مشکل وقت میں بھی ملک کے لیے کتنی محنت کی ہے، کتنا پسینہ بہایا ہے۔ گزشتہ ’من کی بات‘ میں میں نے آپ میں سے کچھ ساتھیوں کی اس محنت کے بارے میں گفتگو بھی کی تھی۔ میں نے سبھی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے کھلاڑیوں کا، آپ سب کا حوصلہ بڑھائیں۔ مجھے یہ دیکھ کر آج خوشی ہوتی ہے کہ ملک آپ کے لیے خوش ہے۔ حال کے دنوں میں ’ہیش ٹیگ چیئر فار انڈیا‘ کے ساتھ کتنی ہی تصویریں میں نے دیکھی ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کر ملک کے مختلف کونوں تک، پورا ملک آپ کے لیے کھڑا ہے۔ 135 کروڑ ہندوستانیوں کی یہ نیک خواہشات کھیلوں کے میدان میں داخل ہونے سے پہلے آپ سب کے لیے پورے ملک کی دعائیں ہیں۔ میں بھی اپنی طرف سے آپ کو ڈھیر ساری نیک خواہشات دیتا ہوں۔ آپ سب کو ملک کی طرف سے نیک خواہشات ملتی رہیں اس کے لیے نمو ایپ پر بھی انتظام کیا گیا ہے۔ نمو ایپ پر جا کر بھی لوگ آپ کے لیے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
<span style="color: black; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16pt;">میرے ساتھیو،
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ہمارے یہاں کہا جاتا ہے ’ابھیاست جایتے نرنام دویتیا پرکرتیہ‘، یعنی ہم جیسی مشق کرتے ہیں، جیسی کوشش کرتے ہیں۔ آہستہ آہستہ یہ ہماری فطرت کا ایک حصہ بن جاتا ہے۔ اتنے عرصے سے آپ سب جیتنے کی مشق کر رہے ہیں۔ آپ سب کو دیکھ کر، آپ کی اس توانائی کو دیکھ کر، کوئی شک نہیں رہ جاتا۔ آپ اور ملک کے نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب جیتنا نیو انڈیا کی عادت بن جائے گی۔ اور یہ ابھی ابتدا ہے، جب آپ ٹوکیو جا کر ملک کا جھنڈا لہرائیں گے، تب پوری دنیا اسے دیکھے گی۔ ہاں، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جیتنے کے دباؤ سے نہیں کھیلنا ہے۔ اپنے دل و دماغ کو بس ایک ہی بات کہیے کہ مجھے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ میں ایک بار پھر اپنے ملک کے لوگوں سے کہوں گا ’چیئر فار انڈیا‘۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سبھی ملک کے لیے کھیلیں گے اور ملک کا فخر بڑھا کر نئی بلندیاں حاصل کریں گے۔ اس یقین کے ساتھ، آپ کا بہت بہت شکریہ! میری نیک خواہشات اور آپ کے اہل خانہ کو میرا خصوصی سلام۔ بہت شکریہ
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago