Categories: کھیل کود

ممتاز شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہیں فوزیہ رباب

حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
Parween Shakir
آج پروین شاکر کا یوم ولادت ہے۔اس موقع پر میں بطور خراج عقیدت اپنے ایک مضمون "خواتین کی شاعری میں احتجاج اور مزاحمت" سے ایک اقتباس پیش کررہی ہوں:

یوم پیدائیش  پروین شاکر

"بلاشبہ تخلیقی سطح پر پروین شاکر کو شاعرات کی میر تقی میر کہنا بے جا نہ ہوگا۔وہ اردو شاعری کی پہلی توانا تانیثی آواز بن کر ابھریں۔ ہر چند کے اول اول وہ بھی روایتی قسم کی شاعرہ تھیں۔جن کے یہاں برہہ کی تڑپ تھی، پیا کے تئیں خود سپردگی کا والہانہ جذبہ تھا، پریتم کے رنگ میں رنگ جانے اور اس کی ذات میں خود کو فنا کردینے کی بے پناہ آرزو تھی اور بس۔

لیکن پروین شاکر نے جب مرد کا وہ چہرہ دیکھا جو حد درجہ مکرو دغا ، بے حسی اور بے مروتی کا پرتو تھا تو اس کے بعد اس کی رومانی اور برہہ کی آگ میں جلنے والی رادھا، سیتا اور ساوتری والی شاعری نے درگا کے تیور اختیار کرلیے۔ اس ذیل میں ان کی نظم”بشیرے کی گھر والی“کا ایک حصہ ملاحظہ ہو:

"ہے رے تری کیا اوقات!
دودھ پلانے والے جانوروں میں
اے سب سے کم اوقات
پرش کی پسلی سے تو تیرا جنم ہوا
اور ہمیشہ پیروں میں تو پہنی گئی
جب ماں جایاپھلواری میں تتلی ہوتا
تیرے پھول سے ہاتھوں میں
تیرے قد سے بڑی جھاڑو ہوتی"
Parween Shakir ۔۔۔۔۔۔۔۔

ممتاز  شاعرہ فوزیہ رباب کا خراج عقیدت

پروین شاکر کو شدید احساس ہو چلا تھا کہ مرد نے عورت کو اپنے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنا رکھا ہے۔جسے وہ جب اور جیسے چاہے نچائے:

یا قوس رکھے یا وہ ہمیں دائرہ کردے
نقطے کی طرح ہیں کسی پرکار کے آگے

مرد کے ہاتھ میں عورت کی یہی عدم اختیاریت اور بے بسی کا خیال ان کی نظم ”نک نیم“ کا محور ومرکز ہے۔ وہ نظم ملاحظہ ہو:

"لیکن مجھ کو گڑیا کہتے ہو/ ٹھیک ہی کہتے ہو/ کھیلنے والے سب ہاتھوں کومیں گڑیا ہی لگتی ہوں جو پہنادو، مجھ پہ سجے گا/ میرا کوئی رنگ نہیں/ جس بچے کے ہاتھ تھما دو/ میری کسی سے جنگ نہیں/ سوتی جاگتی آنکھیں میری/جب چاہو بینائی لے لو/ کوک بھرو اور باتیں سن لو/یامیری گویائی لے لو/ مانگ بھرو، سیندور لگاو / پیار کرو، آنکھوں میں بساو اور پھر جب دل بھرجائے تو / دل سے اٹھاکے طاق پر رکھ دو/ تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو/ ٹھیک ہی کہتے ہو۔"

Parween Shakir فوزیہ رباب

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago