کھیل کود

فیفا ورلڈکپ2022: آسٹریلیا کو شکست، ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

دوحہ ،04دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے ایک گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کی۔

ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیا، جب کہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، 77ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز  نے گول کیا، لیکن میچ ختم ہونے تک انہیں کوئی اور کامیابی نہ مل سکی۔آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

فیفا ورلڈکپ: امریکہ کو شکست دے کر نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز نے امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کا اسکور 1-3 رہا۔نیدرلینڈز کے میمفس ڈیفے نے 10ویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں نیدرلینڈز کی برتری 0-2 کے ساتھ اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب ڈیلے بلائینڈ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔دوسرے ہاف میں امریکی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جہاں حاجی رائٹ کے شاندار ٹچ نے امریکی ٹیم کا خسارہ 1-2 کردیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago