Categories: کھیل کود

انڈیا۔انگلینڈ کے مابین پانچواں ٹیسٹ میچ رد، کیا ہے پوری کہانی؟

نئی دہلی: ہندستان اور انگلینڈIndia VS England کے درمیان پانچویں ٹیسٹ کی قسمت پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی(BCC) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ای سی بی(ECB) کے درمیان جمعرات اور جمعہ کو طویل بحث کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ مانچسٹر میں جمعہ سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ اب نہیں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جانے والا پانچواں ٹیسٹ میچ اب نہیں ہوگا۔ کیمپ کے اندر کورونا وائرس معاملوں کی تعداد میں مزید اضافے کے خدشے کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو میدان میں اتارنے سے قاصر ہے۔

سیریز کے نتیجے پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ ہندستان 5 واں ٹیسٹ میچ ہار گیا اور سیریز 2-2 سے پوری ہو گئی لیکن اس کے بعد ای سی بی نے اپنی پریس ریلیز سے یہ حصہ ہٹا دیا۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ انڈیا 5 واں ٹیسٹ میچ نہیں ہارا ہے اور سیریز اب بھی 2-1 کی برتری کے ساتھ اب بھی انڈیا کے حق میں ہے۔ ای سی بی نے کرکٹ ٹیم انڈیا کو اگلے سال 5 واں ٹیسٹ پورا کرنے کا آپشن بھی دیا ہے جب وہ سفید گیند سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ، "ہم اس خبر کے لیے اپنے مداحوں اور شراکت داروں سے معذرت خواہ ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگ بہت مایوس اور تکلیف میں ہوں گے۔ مزید معلومات بروقت شیئر کی جائے گی۔

بتادیں کہ انڈیا کے کوچ روی شاستری اوول میں آخری ٹیسٹ کے دوران کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد گیند بازی کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کی رپورٹ بھی مثبت آئی۔ اب مانچسٹر ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے فزیو یوگیش پرمار کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago