کوچی، 6 مارچ
فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی والی بال (ایف آئی وی بی) کے جنرل ڈائریکٹر فابیو ازیوڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان میں والی بال کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے ایف آئی وی بیپرائم والی بال لیگ (پی وی ایل) کے ساتھ شراکت داری کرکے پر خوش ہے۔
دنیا بھر میں والی بال کے شائقین نے اتوار کی شام کوچی میں احمد آباد ڈیفنڈرز اور بنگلورو ٹارپیڈو کے درمیان پی وی ایل سیزن 2 کے سنسنی خیز فائنل کا مشاہدہ کیا۔
پی وی ایل فائنل کے آغاز سے پہلے، ایف آئی وی بی کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ فیڈریشن کو ہندوستان میں والی بال کی ترقی میں مدد کے لیے پی وی ایل کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔
فابیو ازیوڈونے پریس کانفرنس میں کہا،”پرائم والی بال لیگ میں دلچسپ نئے فارمیٹ کو پوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ہندوستان مسلسل دو سالوں تک والی بال ورلڈ کپ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ ہندوستان میں ٹیلنٹ کی سطح لاجواب ہے۔ ہم مردوں کی والی بال کے بہترین کلبوں میں کھلاڑیوں کی ناقابل یقین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ہندوستان والی بال کے دلچسپ ایکشن کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا،ہم اپنے پیارے کھیل کو فروغ دینے کے لیے پرائم والی بال لیگ کے ساتھ شراکت داری کرکے خوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ کھیل آنے والے سالوں میں مزید ترقی کرے گا۔
دنیا اس لیگ کو دیکھ رہی ہے اور اس کی تعریف کر رہی ہے۔ ہم ہندوستان کے قومی کھیل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا خواب ہے کہ ہندوستان اگلی عالمی چیمپئن شپ اور اگلے اولمپکس میں کھیلے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…