کھیل کود

سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی کا انتقال، کرکٹ دنیا سوگوار

جام نگر (گجرات)، 2 اپریل(انڈیا نیرٹیو)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قدآور کھلاڑی سلیم درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے آج (اتوار) صبح یہاں آخری سانس لی۔ انہیں کینسر تھا۔سلیم درانی 11 دسمبر 1934 کو افغانستان کے کابل میں پیدا ہوئے تھے۔ آٹھ ماہ کے درانی کو لیکر ان کا خاندان پاکستان کے کراچی میں آباد ہو گیا تھا۔ درانی کا خاندان ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے دوران ہندوستان چلا آیا۔

سلیم درانی نے 70-60 کی دہائی میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا میں ایک خاص پہچان بنائی۔ درانی کو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک عظیم آل راؤنڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں آسٹریلیا کے خلاف ممبئی ٹیسٹ سے کیا۔ درانی اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جاتے تھے۔

درانی نے بھارت کے لیے کل 29 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 1202 رن بنائے۔ ان میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 75 وکٹیں حاصل کیں۔ سلیم درانی پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں جنہیں ساٹھ کی دہائی میں ہی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago