Categories: کھیل کود

گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین نے وزیراعظم مودی کوباکسنگ دستانے تحفے میں دیے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی دولت مشترکہ کھیلوں کے دستے نے برمنگھم 2022 میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اعزاز سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں کامن ویلتھ گیمز2022 کے لیے ہندوستانی دستے کو استقبالیہ دیا تھا۔ تقریب میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز نے بھی شرکت کی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت نسیت پرمانک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نے برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دی، جہاں ہندوستان نے مختلف شعبوں میں 22 گولڈ، 16 سلور اور 23 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ ایونٹ کے دوران، سپرنٹر ہیما داس نے روایتی آسامی گاموچا دیا اور ہندوستانی باکسر نکھت زرین نے پی ایم مودی کو باکسنگ کے دستانے تحفے میں دیے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نکہت نے ٹویٹ کیا، "ہمارے معزز وزیر اعظم نریندر مودی  صاحب کو تمام مکے بازوں کے دستخط شدہ باکسنگ کے دستانے تحفے میں دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس حیرت انگیز موقع کے لئے آپ کا شکریہ۔ میرے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک بہترین دن گزارا جنہوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہیما داس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا، "کامن ویلتھ گیمز 2022 کی وجہ سے ہمارے معزز وزیر اعظم  جناب نریندر مودی جی سے آشیرواد حاصل کرنے پر خوشی ہوئی ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کامن ویلتھ گیمز 2022 کی چیمپیئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو، جنہوں نے خواتین کے 49 کلوگرام فائنل میں گولڈ میڈل جیتا، نے حوصلہ افزائی کے لیے پی ایم کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی  سر سے مل کر اور ان سے بات چیت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ آپ کے تمام تعاون اور حوصلہ افزائی کے لئے آپ کا بہت شکریہ جناب۔ جئے ہند۔ شٹلر چراغ  شیٹی نے لکھا، "آپ کا قیمتی وقت نکالنے اور ہمیں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کے ساتھ بات کرنا ہمیشہ کی طرح خوشی کا باعث تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago