Categories: کھیل کود

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر: آئی پی ایل 2022 میں، 25% شائقین کو اسٹیڈیم میں ملے گی انٹری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،30جنوری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آئی پی ایل 2022 کے حوالے سے مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی کے بعد آئی پی ایل 2022 کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت مل سکتی ہے۔ بی سی سی آئی پہلے ہی اشارہ دے چکا ہے کہ لیگ کے 15 ویں سیزن کے میچ مہاراشٹر میں ہوں گے۔ مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر آئی پی ایل میچز کے دوران 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں انٹری دی جا سکتی ہے۔ مہاراشٹر کے 3 اسٹیڈیم – وانکھیڑے، بریبورن اور نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کو آئی پی ایل 2022 کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو پونے کو بھی  متبادل مقام کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر اور پونے میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں اور حالات قابو میں ہیں۔ ایسے میں جب اس وقت مثبت کیسز کی تعداد زیادہ نہیں ہے تو ریاستی حکومت اس سال منعقد ہونے والے آئی پی ایل میچوں کے دوران 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ذرائع نے یہ بات مہاراشٹر میں ریلیف اور بحالی کے چیف سکریٹری اسیم گپتا کے ساتھ بی سی سی آئی کے عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد کہی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دسمبر میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ لیگ کے 15 ویں سیزن کے میچ مہاراشٹر میں منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے جبکہ پلے آف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کرائے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2022 مارچ کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اپنی سرکاری تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago