شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کی آئی ٹی آئی کالونی ہندواڑہ کی 12 ویں جماعت کی طالبہ نے جے اینڈ کے یو ٹی پاور لفٹ اور ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ جیت کر ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
اس مہینے کی 19 تاریخ کو جموں میں منعقدہ دونوں مقابلوں میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ہندواڑہ کی 12ویں جماعت کی طالبہ حمیرہ نے الگ الگ مقابلوں میں 235 کلو وزن اٹھا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
حمیرہ نے گزشتہ سال مین ٹاؤن ہندواڑہ کے ایک جم میں باڈی بلڈنگ شروع کی تھی اور اب تک مختلف مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔
حمیرہ نے بتایا کہ “میں نے چار بار مس نارتھ کشمیر کا ٹائٹل جیتا ہے اور 2021 میں مس کشمیر میں رنر اپ رہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں باڈی بلڈنگ کے حوالے سے بہت زیادہ لگن رکھتی ہوں۔
میں ہر روز صبح 7 بجے جم جاتی ہوں اور کم از کم دو گھنٹے ورزش کرتی ہوں۔ انہیں پاور لفٹنگ انڈیا ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر کی بہترین خاتون پاور لفٹر قرار دیا ہے۔
حمیرا بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں لیکن حکام کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہ ملنے پر وہ ناراض ہیں۔
وہ پر امید ہیں کہ حکام اس کی حمایت کے لیے آگے آئیں گے۔ انہوں نے کہاوہ دن گئے جب لڑکیاں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں حصہ لینے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتی تھیں۔ اب نابالغ لڑکیاں بھی رہنمائی کے لیے مجھ سے رجوع کرتی ہیں۔
جسمانی فٹنس نہ صرف خواتین کو محفوظ اور صحت مند رکھتی ہے بلکہ وہ باڈی بلڈنگ کو کیریئر کے آپشن کے طور پر لے سکتی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…