Categories: کھیل کود

لکھنؤ کی حنا بانو نے آئرلینڈ میں لہرایا ہندوستان کا پرچم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب  حوصلہ  بنا لیا اونچی اڑان کا  تو  دیکھنا  فضول ہے  قد  آسمان  کا۔ ایسا ہی  کچھ  کر دکھایا ہے  راجدھانی   لکھنؤ کے  کینٹ تھانہ علاقہ   ریس کورٹ کی رہنی والی  حنا بانو نے جنہوں نے   چھوٹی سی عمر میں ہی  ایک بڑا مقام حاصل کیا ہے۔  حنا بانو نے 19 جون کو   آئر لینڈ میں ہاکی مقابلہ  میں   حصہ لیا  تھا   جہاں سے  میچ  کھیلنے کے بعد  اپنے   آبائی گاؤں واپس  آئی۔ حنا اپنی کامیابی کے بعد  پریوار والوں سے مل کر  بہت  خوش ہوئی   اور اپنی شاندار جیت  کا سہرا اپنے  ماما، نانا اور ماں کے سر باندھا۔  آئر  لینڈ میں ہوئے اس مقابلہ میں  پانچ ملکوں کی ہاکی   ٹیک نے حصہ لیا تھا جس میں بھارت نے دوسرا  مقام حاصل کی۔ حنا بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ  تھیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ ہاکی  مقابلہ 19 سے 28 جون تک  منعقد ہوئے تھے۔ آبائی  وطن پہنچے  کے بعد حنا بانو نے ہمیں بتایا کہ  بچپن  میں ہی  ان کے والد  کی موت ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد وہ اپنے ماما  کے گھر  لکھنؤ میں رہنے لگی۔ انہیں بچپن  سے ہی  ہاکی کھیلنے  کا شوق تھا۔    حنا نے بتایا کہ  والد  نہ ہونے کی وجہ سے شروعات میں   ان پر کافی   باونڈیشن   لگائی گئی۔ حنا نے بتایا کہ   اس کے نانا اس  کے کھیلنے  کیلئے اعتراض کرتے  تھے۔  حنا نے بتایا کہ  اس کے نانا کہتے تھے کہ اگر کھیلتے  وقت اس کی ٹانگ  وغیرہ    ٹوٹ  گئی  تو اس کی  شادی  ہونا مشکل ہوجائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حنا نے بتایا کہ  اس کے باوجود اس نے   اپنے نانا  اور دیگر گھر والوں سے چھپ چھپ  کر ہالی کھیلنا  جاری  رکھا۔   حنا نے بتایا کہ جب میرے نانا اور ماما نے  دیکھا کہ  یہ لڑکی  ہاکی  کو لے کر  بہت کریزی  ہے   تو  نانا اور ماما نے بھی   انہیں سپورٹ کرناش روع کردیا۔  حنا نے بتایا کہ 2017  میں اس نے سائی  ہوسٹل  میں ٹرائل  دیا تو  وہاں کے   سپورٹس سٹاف  نے ان کی کافی   مدد کی۔  بعد  میں  کورونا کی وجہ سے لاک   ڈاون   لگ  گیا  جس کے چلتے انہیں بہت پریشانی جھیلنی پڑی۔ بعد میں سائی  اکیڈمی سے کھیلنے کے بعد  وہ بنگلور اکیڈمی میں چلی گئی  جہاں  پر  ان کی 33 لڑکیوں کے کور   گروپ میں سلیکشن  ہوا  اس کے بعد  انہیں   بھارتی  ہاکی ٹیم کیلئے چنا گیا۔ حنا کی اس شاندار کامیابی پر اس کے  نانا   ، ماما اور  ماں   خوشی کے  مارے پھولے نہیں  سما رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ  حنا  نے نہ  صر ف ہمارا  نام  روشن  کیا ہے  بلکہ  پوری دنیا میں  بھارت  کا جھنڈا  بھی بلند کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago