کھیل کود

کشمیری روایتی کھیل کیسے بن رہے ہیں اب مختلف مقابلوں کا حصہ؟

قومی اور عالمی سطح پر جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جموں کشمیر کی انتظامیہ جہاں مختلف اضلاع میں کھیل مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے تو وہیں اب ان مقابلوں میں روائتی کھیل بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ مختلف کھیل مقابلوں میں روائتی دیسی کھیل شامل ہونےسے نہ صرف نوجوان کھلاڑی خوش ہیں بلکہ بڑے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ضلع میں ایسے ہی روائتی کھیل مقابلے کا اہتمام کیا جس میں اسکولی طلبہ اور دیگر نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کھیلوں میں سنتولیا‘ کنچے اور ‘لنگڑی ٹانگ نامی دیسی کھیل کو شامل کیا گیا تھا۔ مقابلے  کا رسمی افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر، ڈوڈہ، وشیش پال مہاجن نے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کیا ۔

یاد رہے کہ یہ کھیل مقابلہ یوتھ سروسز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ڈوڈہ کے زیر انتظام منعقد کیا گیا تھا جس  میں ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات خصوصاً محکمہ کھیل کود کے افسران اور بیس کے قریب مقامی اسکولوں سے آئے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس دوران سبھی کھلاڑیوں نے  ان مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روائتی کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے نمائندے زبیرقریشی کے ساتھ بات کرتے ہوئے حکام کے اس اقدام کی کافی ستائش کی۔

 ایک کھلاڑی نے کہا  کہ  دیسی کھیل مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم ہوا ہے بلکہ اس کے ذریعہ ثقافتی یادیں بھی تازہ ہوئیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago