Categories: کھیل کود

بھارت نے پہلے ٹی۔20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، دیپک ہڈا اور ہاردک پانڈیا نے دھماکہ خیز اننگ کھیلی

ڈبلن، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

دیپک ہڈا (47 ناٹ آوٹ) اور کپتان ہاردک پانڈیا (12 گیندوں پر 24رن) کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ٹی۔20 میں آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

یہاں شدید بارش کی وجہ سے میچ کو 12 اوور تک محدود کر دیا گیا۔ پاور پلے ایک سے چار اوور کا تھا جس میں صرف تین گیند باز تھے جو دو اوور کر سکتے تھے اور دو گیند باز تین اوور کر سکتے تھے۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے ہیری ٹییکٹر کے 64 ناٹ آوٹ اور ٹکر کے 18 رن کی بدولت 12 اوور میں 4 وکٹوں پر 108 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، آویش خان اور یوزویندر چاہل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

109 رن کے ہدف کے تعاقب میں دیپک ہڈا اور ایشان کشن نے بھارتی ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی۔ خاص طور پر کشن بہت تیز کھیل رہے تھے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 26 رن کی تیز اننگ کھیلی اور 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ تاہم تیسرے اوور میں 30 کے مجموعی اسکور پر کریگ ینگ نے انہیں بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سوریہ کمار یادو زیادہ کچھ نہ کر سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ینگ کا دوسرا شکار بن گئے۔

اس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے ہڈا کے ساتھ فالو اپ کیا۔ 8ویں اوور میں ہاردک 94 کے مجموعی اسکور پر 12 گیندوں میں 24 رن کی تیز اننگز کھیل کر جوشووا لٹل کا شکار بنے۔ اس کے بعد ہڈا اور کارتک نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 9.2 اوور میں 111 رن بنا کر ہندوستانی ٹیم کو 7 وکٹوں سے جیت دلادی۔ ہڈا 47 اور کارتک 5 رن بنا کر ناٹ آوٹ میدان سے واپس آئے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 اور جوشووا  لٹل نے 1 وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی۔20 منگل کے روز کھیلا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago