Categories: کھیل کود

انڈیا لیجنڈزنے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 کا خطابجیتا

رائے پور ، 22 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

اتوار کی شب شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو 14 رنز سے شکست دے کران اکیڈمی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی 20 کے پہلے ایڈیشن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

آل راونڈر یوسف پٹھان نے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سری لنکاکی ٹیم 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 167 رن ہی بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے سنت جیاسوریہ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے جب کہ کپتان تلکرتنے دلشان نے 21 رنز بنائے۔

اس سے قبل یوراج سنگھ اور یوسف پٹھان کی نصف سنچریوں نے ہندوستانی ٹیم کو 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز کے مشکل اسکور تک پہنچا دیا۔ یوراج نے 41 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے جب کہ یوسف 36 گیندوں میں 62 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چار چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ ان دونوں کے علاوہ کپتان سچن تندولکر نے 30 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ ، سنت جیاسوریہ ، پرویزمعروف اور کوشلیا ویرتنے نے 1-1 وکٹیں لیں۔

انڈیا لیجنڈز نے ایک دلچسپ میچ میں روڈ سیفٹی ٹی 20 ورلڈ کرکٹ سیریز کاخطاب جیت لیا

چیف منسٹر بھوپش بگھیل نے جیتنے والی انڈیا لیجنڈز ٹیم کو ٹرافی پیش کی

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپش بگھیل نے اتوار کو روڈ سیفٹی ٹی 20 ورلڈ سیریز کے فاتح ٹیم اندیالیجنڈکے کپتان سچن تندولکرکوشہید ویرنارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم رائے پور میں ٹرافی پیش کرکے نیک خواہشات اور مبارکبادپیش کی۔ یہ سلسلہ روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی کے لئے ترتیب دیا گیا تھا ، جس میں چھ ممالک کی لیجنڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ میچ کے ذریعے لوگوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیےیہ پیغام پہنچایا گیا۔ اس ساری سیریز کے دوران ، کھلاڑیوں نے اپنے دلچسپ کھیلوں کی نمائش کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ چھتیس گڑھ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو مختلف ممالک کے لیجنڈ کھلاڑیوں کوکھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

اس سے قبل اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ بگھیل نے تماشائیوں کے ساتھ میچ کا لطف اٹھایا۔ سیریز کا آخری میچ انڈیا لیجنڈز اور سری لنکا کے لیجنڈس کے مابین کھیلا گیا۔ اس موقع پر وزیر جنگلات محمد اکبر ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر انیلہ بھنڈیا ، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر عمیش پٹیل ، وزیر محصول وزیر جے سنگھ اگروال ، ایم ایل اے کلدیپ جونیجا ، میئر رائے پور اعجاز دھبر ، چھتیس گڑھ معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے صدر گیریش دیوانگان ، ریاستی سول سپلائی کارپوریشن کے صدر رام گوپال اگروال اور اسٹیٹ ویمن کمیشن کی چیئرپرسن کرنمائے نائک بھی موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago