Categories: کھیل کود

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ میں فٹ بال کھیلتی نظر آئی بھارٹی ٹیم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو 26 دسمبر سے جنوبی افریقہ کے دورے پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے بعد مہمان ٹیم 19 جنوری سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا نے سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں ایک روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنے پہلے تربیتی سیشن میں حصہ لینا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے خود کو ری چارج کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں کچھ نارمل ٹریننگ کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تقریباً 10 گھنٹے فلائٹ میں گزارنے کے بعد کھلاڑی ایک دن قرنطینہ میں رہے اور اس کے بعد انہوں نے اپنی ٹریننگ شروع کی۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں ٹیم کے کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ سوہم دیسائی کی رہنمائی میں ٹریننگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹریننگ سیشن کے دوران، ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے وہاں کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مکمل معمول کی سرگرمیاں بھی کیں۔ اس دوران کھلاڑیوں نے فٹبال اور والی بال میں بھی ہاتھ آزمائے۔ ان کے ساتھ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ بھی موجود تھے۔ کھیل کے دوران ڈراوڈ اور ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کو کئی بار ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے بھی دیکھا گیا۔ اس دوران ڈرواڈ اور کوہلی کی ٹیم کے درمیان میچ بھی ہوا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ سوہم دیسائی کی رہنمائی میں ٹریننگ میں حصہ لیا۔ اس دوران دیسائی نے کہا، 'ہم ممبئی میں تین دن کے لیے قرنطینہ میں تھے اور اس کے بعد ہم تقریباً 10 گھنٹے فلائٹ میں تھے۔ یہاں تک پہنچنے کے بعد بھی ہم قرنطینہ میں تھے اور اسی لیے آج شام پہلی بار ہم نے ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھلاڑی اب رننگ کے علاوہ  اسکل پر زور دیا۔ ٹریننگ آئندہ چند روز میں شروع ہو جائے گی۔ اس سے ا نہیں کھیل پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے کھلاڑیوں کو یہاں کے ماحول  کے موافق خود کو ڈھالنے کا موقع ملے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago