Categories: کھیل کود

بھارتی کرکٹر ز نے ویمن ہاکی ٹیم کو تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد دی

پیر 2 اگست کو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کے نام سے منسوب رہا۔ بھارت نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کوارٹر فائنل میں تین بار کے اولمپک طلائی فاتح آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گرجیت کور نے بھارت کے لیے واحد گول کیا جو کہ اپنے آپ میں تاریخی تھا کیونکہ ہندوستانی خواتین ٹیم اس گول کی بنیاد پر 1-0 سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

بتادیں کہ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور اس طرح خواتین کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔ انڈین ویمن ہاکی ٹیم کو اس کامیابی پر انٹرنیٹ پر بہت ساری مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ کرکٹ کی دنیا نے بھی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سابق اوپنر وریندر سہواگ آسٹریلیا پر چٹکی لیتے ہوئے ان کی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ کہہ رہیہیں کہ بھارت کو کبھی ہلکے میں نہیں لینا چاہئے   ۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگس کے بیٹنگ کوچ اور سابق بھارتی بلے باز وسیم جعفر نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ایک خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ وسیم جعفر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شاہ رخ خان کی فلم 'چک دے انڈیا' کے گانے کی کچھ لائنیں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا، " چٹکی کوئی کاٹو نا ہے ہم تو ہوش میں،قدموں کو تھامو یہ ہے اڑتے جوش میں،بادل میں پاؤں ہے یا چھوٹا گاؤں ہے، اب تو بھی چل پڑی اپنی یہ ناو ہے ۔

دوسری جانب وریندر سہواگ نے یکے بعد دیگرے ٹویٹ کیا۔ پہلے ٹویٹ میں، انہوں نے لکھا، "اتنی خوشی شایدکسی جیت پر محسوس ہوئی ہوگی۔ ایک دم شاندار لمحہ، ہماری لڑکیوں کے لئے پہلی بار اولمپک سیمی فائنل کھیلنے کا موقع۔ فخر سے  بھر گیا ہوں۔ چک دے انڈیا۔  ایک اور ٹویٹ میں، وریندر سہواگ نے کنگارو کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا، "کبھی بھی… کبھی بھی ہندوستانیوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔   ایک بار پھر مضبوط کھیل، زبردست خود اعتمادی اور سب سے    آگے رہنے کا رویہ اور  لمبے عرصے تک یاد رکھی جانے والی جیت ۔

وہیں ایشانت شرما نے لکھا، "کتنی شاندار جیت ہے۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپک سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ ایک منفرد اور طاقتور میچ، جو ہمارے ملک کی لڑکیوں نے کھیلا۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہمیں آگے بڑھتے رہنا ہے، جے ہند۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے ملک کی خواتین ٹیم کو مبارکباد دی ہے، لیکن ہندوستانی خواتین ٹیم کو نیک خواہشات  پیش کیہے۔ ہربھجن سنگھ اور کئی دوسرے کرکٹرس  نے بھی ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago