Categories: کھیل کود

ہندوستانی اسٹا ر فٹ بالر سنیل چھیتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑا

سب سے زیادہ گول کرنے والے موجودہ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

فیفا ورلڈ کپ ۔2022 اور ایشیا کپ 2023 کے مشترکہ کوالیفائر میں پیر کے روز سنیل چھتری کے دو گول کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 2-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ سنیل چھتری نے میچ کے 79 ویں اور 92 ویں منٹ میں گول کیا۔ ان دوگول کے ساتھ ہی سنیل چھتری کے ذریعہ انٹر نیشنل میچوں میں کئے گئے گول کی تعداد 74(117میچ)تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں انہوں نے ارجنٹینا کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل گول کی تعداد کے معاملے میں چھیتری 10 ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں ، جبکہ میسی 12 ویں پوزیشن پر ہیں۔ میسی کے 143 میچوں میں 72 گول ہیں۔ ایران کے سابق کھلاڑی علی دیئی 149 میچوں میں 109 گول کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 174 میچوں میں 103 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔حالانکہ سب سے انٹرنیشنل گول کے معاملے میں وہ موجودہ کھلاڑیوں کی فہرست میں صرف کرسٹیانو رونالڈو سے ہی پیچھے ہیں۔ ان سے زیادہ اسکور کرنے والے باقی کھلاڑی سابق فٹ بالر ہیں۔

بھارت کا اگلا میچ 15 جون کو افغانستان کے خلاف ہے۔ اگر چھیتری 3 گول اوراسکور کرتے ہیں تو وہ برازیل کے آل ٹائم گریٹ پیلے کے 77 گول کے ریکارڈ کی برابری کر لیںگے۔ میچ کے بعد چھیتری نے کہا – میں اسکور کرتے وقت اس کی گنتی نہیں کرتا ہوں۔ ریٹائر ہونے کے بعد ، میں یقینی طور پر گول کے بارے میں بات کروں گا۔

چھیتری بارسلونا کے اسٹار میسی سے دو اور یو اے ای کے علیمبرخوت سے ایک گول آگے ہے۔ علی 73 گولوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے زیادہ گول اسکوررکرنے والے کی ایکٹیوکھلاڑیوں کی فہرست میں چھیتری محض پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو (103) سے پیچھے ہیں۔

میسی نے گزشتہ جمعرات کو چلی کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں اپنا 72 واں بین الاقوامی گول اسکور کیا ، جب کہ علی میبرخوٹ نے ملیشیا کے خلاف اپنے گول میں اضافہ کیا۔چھیتری نے پیر کے جاسم بن حماد اسٹیڈیم میں 79 ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور پھر انجری ٹائم میں دوسرا گول کرکے ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا۔

ہندوستانی کپتان سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والوں کی آل ٹائم فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔ وہ ہنگری کے سینڈو کو کسس ، جاپان کے کونشیگے کاموتو اور کویت کے بشر عبد اللہ سے ایک گول سے پیچھے ہے۔ تینوں نے ہی 75 گول اسکور کئے ہیں۔

ٹیم کی جیت اور چھتری کے ریکارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل نے کپتان کی آگے بڑھ کر قیادت کرنے کے لیے تعریف کی۔

پٹیل نے ٹویٹ کیا ،”ہمارے کپتان سنیل چھتری نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ کر 74 گولوں کے ساتھ فعال کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے مقام پر پہنچ کر ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ۔ کپتان کو بہت بہت مبارکباد اور آئندہ ایسی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago