کھیل کود

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، ہرمن پریت سنگھ کپتان مقرر

بھونیشور، 23 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

ہاکی انڈیا نے جمعہ کو باوقارایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مینز ورلڈ کپ 2023 بھونیشور-راورکیلا کے لیے 18 رکنی ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ایس ڈریگ فلکر ہرمن پریت سنگھ کو ٹیم کا کپتان اور امت روہیداس کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پول ڈی میں انگلینڈ، اسپین اور ویلز کے ساتھ گروپ میں شامل، ہندوستانی ٹیم 13 جنوری 2023 کو راورکیلا کے نئے تعمیر شدہ برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

سائی سینٹر ،بنگلورو میں دو روزہ ٹرائل کے بعد اسٹریٹجک طور پر منتخب ٹیم، جہاں 33کھلاڑیوں کا ٹرائل کیا گیا تھا میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے، جو اس باوقار تقریب میں ہندوستان کے پوڈیم پر کھڑے ہونے کے انتظار کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ورلڈ کپ سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے

ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا، “ورلڈ کپ سب سے اہم ٹورنامنٹ ہے، میزبان ہونے کی وجہ سے اضافی دباو پڑتا ہے۔ ہر ملک اس وقت بہترین ٹیم کا انتخاب کرتا ہے جو ان کے خیال میں اس وقت ان کے لیے دستیاب ہو ، فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور اپنی ٹیم کو بہتر تیاری فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ہم نے اپنی ہندوستانی عالمی کپ ٹیم کے انتخاب کے ساتھ تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج منتخب کرنے کی کوشش کی ہے جو کچھ خاص کر سکتے ہیں ۔

ریڈ نے کہا، “ہم نے پچھلے دو مہینوں میں بہت اچھی تیاری کی ہے جس میں ہوم پرو لیگ سیریز اور دنیا کے نمبر 1 آسٹریلیا کے خلاف ایک بہت ہی مشکل دورہ شامل ہے۔ ہم اڈیشہ جا کر اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے منتظر ہیں۔

ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 13 جنوری کو اسپین کے خلاف راورکیلا میں کرے گا اور پھر اپنا دوسرا پول ڈی میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ وہ ویلز کے خلاف اپنا تیسرا پول میچ کھیلنے کے لیے بھونیشور جائیں گے۔ ناک آوٹ مرحلے 22 اور 23 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ کوارٹر فائنل 25 جنوری اور سیمی فائنل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ کانسی کے تمغے کا میچ اور فائنل 29 جنوری کو ہوگا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم

گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر سریجیش۔

ڈفینڈر: جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، ورون کمار، امیت روہیداس (نائب کپتان)، نیلم سنجیپ۔

مڈ فیلڈرز: منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، نیل کانت شرما، شمشیر سنگھ، وویک ساگر پرساد، آکاش دیپ سنگھ۔

فارورڈز: مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، سکھجیت سنگھ

متبادل: راجکمار پال، جوگراج سنگھ

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago