Categories: کھیل کود

دوسرے ٹی۔20 میں شکست سے بچی انڈین ٹیم، آئرلینڈ کے بلے بازوں نے پسینے چھڑائے

ہندوستان نے دو میچوں کی ٹی-20 سیریز 0۔2 سے جیتی

ڈبلن، 29 جون (انڈیا نیرٹیو)

بھارت نے بے حد ہی دلچسپ دوسرے ٹی-20 میں آئرلینڈ کو 4 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 0۔2 سے جیت لی۔ اس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 225 رن بنائے جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 221 رن ہی بنا سکی۔

226رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری آئرلینڈ کی ٹیم کو کپتان اینڈریو بالبرنی (60) اور پال اسٹرلنگ (40) نے تیز شروعات دلائی۔ دونوں نے صرف 5.4 اوورز میں 72 رن جوڑ دئے۔ روی بشنوئی نے اسٹرلنگ کو بولڈ کرکے شراکت توڑ دی۔ اسٹرلنگ نے 18 گیندوں پر 5 چوکے اور تین چھکوں کی بدولت 40 رنز بنائے۔ حالانکہ اس کے بعد گیریتھ ڈلینی بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوگئے۔

ڈلینی کے آؤٹ ہونے کے بعد، بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر (39) نے حملہ جاری رکھا اور ٹیم کو 100 سے آگے لے گئے۔ 11ویں اوور میں ہرشل پٹیل نے بالبرنی کو 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ بالبرنی نے 37 گیندوں میں 3 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ لارکین ٹکر صرف 5 رن بنا کر عمران ملک کا شکار بنے۔ 18ویں اوور میں بھونیشور کمار نے ٹیکٹر کو آؤٹ کر کے بھارت کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ آئرلینڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 17 رن درکار تھے۔ ہاردک نے یہ اوور عمران ملک کے حوالے کیا۔ عمران نے پہلی پانچ گیندوں پر 11 رن دیئے اور آئرلینڈ کو آخری گیند پر 6 رنز درکار تھے لیکن مارک اڈیئر اس گیند پر صرف 1 رن بنا سکے اور بھارت نے یہ میچ 4 رن سے جیت کر سیریز 0۔2 سے جیت لی۔ جارج ڈاکریل 16 گیندوں پر 34 اور مارک ایڈیئر نے 12 گیندوں پر 23 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، روی بشنوئی، ہرشل پٹیل اور عمران ملک نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

دیپک ہڈا نے لگائی کیرئیر کی پہلی سنچری، سنجو سیمسن نے نصف سنچری کی شاندار اننگ کھیلی

اس سے قبل ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کا آغاز خراب رہا اور ایشان کشن صرف 13 کے مجموعی اسکور پر تین رن بناکر مارک ایڈیئر کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا اور سنجو سیمسن نے دوسرے وکٹ کے لیے 176 رنز کی شراکت کی۔ مارک ایڈیئر نے 189 کے مجموعی اسکور پر سیمسن کو بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ سیمسن نے 42 گیندوں میں 9 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ سیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد آئے سوریہ کمار یادیو نے مختصر لیکن تیز اننگز کھیلی اور 5 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد جوشوا لٹل کا شکار بن گئے۔

اس دوران ہڈا نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ہڈا 212 کے مجموعی اسکور پر 104 رنز کی شاندار سنچری کھیل کر جوشوا لٹل کا دوسرا شکار بنے۔ ہڈا نے 57 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ اس کے بعد ہندوستان کی تین وکٹیں تیزی سے گر گئیں اور ہندوستانی ٹیم نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 225 رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا 13 اور بھونیشور کمار 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے تین، جوشوا لٹل اور کریگ ینگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلا ٹی-20 سات وکٹوں سے جیتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago