Categories: کھیل کود

ہندوستان۔ نیوزی لینڈ ٹسٹ میچ: ایشانت شرما، اجنکیا رہانے اور رویندر جڈیجہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ممبئی، 3 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

ایشانت شرما، اجنکیا رہانے اور رویندر جڈیجہ نیوزی لینڈ کے خلاف آج سے یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا’تیز گیند باز ایشانت شرما کو کانپور میں پہلے ٹیسٹ کے آخری دن بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔ اس طرح وہ ممبئی میں دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ آل راؤنڈر رویندراجڈیجا کانپور میں پہلے ٹیسٹ کے دوران دائیں ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے، اسکین کے بعد ان کے بازو میں سوجن پائی گئی، انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور اس طرح وہ بھی دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بی سی سی آئی نے مزید کہا’اجنکیا رہانے کو کانپور میں پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں معمولی تناؤ آیا تھا۔ چونکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں، اس لیے وہ ممبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔دریں اثنا، ویراٹ کوہلی واپس آ گئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ سے باہرہوئے ولیمسن

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں کہنی کی زخمی ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ولیمسن کی غیر موجودگی میں ٹام لیتھم یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ نے ایک آفیشیل پریس ریلیز میں کہا کہ کین کے لئے اس طرح کی مسلسل چوٹ سے نمٹنے کے لئے یہ حقیقی طور پر مشکل وقت رہا ہے۔  حالانکہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران زخموں کا علاج کرنے کے قابل رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی اور اضافہ بلے بازی کا لوڈ ولیمسن کے کوہنی کی زخم کو پھر سے بڑھا دیا ہے۔کانپور ٹیسٹ کے دوران بھی ان کویہ مسئلہ تھا، تو اب یہ واضح ہے کہ وہ دوسرے ٹسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کین کے لئے اپنی کہنی کاعلاج کرنے کی کوشش کرنے کے لئے یہ ایک چیلنج بھر سال رہا ہے اور یہ اہم ہے کہ اب ہم ان کے ساتھ ایک اچھا منصوبہ تیار کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زخم انہیں پریشان نہ کرے۔ انہیں ری کوری مضبوطی اور آرام کے بعد آرام کی مسلسل ضرورت ہوگی۔ میچ کی بات کریں تو آؤٹ فیلڈ نرم ہونے کی وجہ سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ شروع ہونے میں تاخیر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago