کھیل کود

کشمیر یونیورسٹی میں انٹر کالج ہاکی ٹورنامنٹ کا انقعاد،کھلاڑیوں میں زبردست جوش

انٹر کالج ہاکی ٹورنامنٹ (مرد اور خواتین کے لیے) کے فائنل میچ کشمیر یونیورسٹی میں کھیلے گئے۔مردوں کے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ نے گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گاندربل کو 4 کے مقابلے 3 گول سے شکست دی جبکہ خواتین کے ٹورنامنٹ میں کے یو کی پی جی ٹیم نے گورنمنٹ وومن کالج بارہمولہ کو 8 کے مقابلے 2 گول سے شکست دی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار کے یو ڈاکٹر نثار احمد میر تھے، جہاں مسٹر ظہور احمد وانی، ایس ایس پی اے سی بی، مسٹر غلام جیلانی ڈار، چیف پراسیکیوٹنگ آفیسر، پروفیسر گوہر وکیل، ڈائریکٹر آئی او ٹی زکورا اور مسٹر ریاض احمد سینئر پراسیکیوٹنگ آفیسر خصوصی مہمان تھے۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ یونیورسٹی طلبا کے فائدے کے لیے کھیلوں کے بہترین انفراسٹرکچر کو ترتیب دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر ظہور احمد وانی نے تمام ٹیموں کو انٹر کالج ایونٹس میں شرکت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس  کی کاوشوں کو بھی سراہا۔کوآرڈینیٹر ڈی پی ای ایس ڈاکٹر مصویر احمد نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں طلبا کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کھیلوں میں خواتین کی شرکت پر زور دیا۔ان ٹورنامنٹس کا انعقاد ڈی پی ای ایس نے ڈاکٹر مساویر کی نگرانی میں کیا تھا اور یونیورسٹی کے ہاکی کوچ ہربندر سنگھ نے ان کا تعاون کیا تھا۔شیخ عادل نے اختتامی تقریب کی نظامت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago