Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2021 کا انعقاد، طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا: سوربھ گانگولی

آئی پی ایل 2021 کا انعقاد، طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوگا: سوربھ گانگولی

BCCIصدر سوربھ گانگولی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2021 کا انڈین پریمئر لیگ پروگرام کے مطابق ہوگا۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کووڈ-اُنیس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن لگانے کے مہاراشٹر سرکار کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کی۔

مہاراشٹر میں جمعہ کو رات 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک سخت لاک ڈاؤن رہے گا۔ بسوں،ٹرینوں اور ٹیکسیوں سمیت ٹرانسپورٹ اور لازمی خدمات کو اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ کووڈ-انیس کے معاملوں میں اضافے کے پیش نظر کابینہ کی ایک میٹنگ میں کیا گیا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم 10 سے 25 اپریل تک اس سیزن میںIPL کے 10 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پہلا میچ ممبئی اسٹیدیم میں 10 اپریل کو دہلی کیپٹلس اور چنئی سپر کنگس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح ہوکہ مہاراشٹر سرکار نے کورونا وائرس انفیکشن کے سلسلے کو ختم کرنے کے لیے آج سے ریاست میں سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ آج رات سے پوری ریاست میں رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ دن کے وقت دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور پانچ سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام پابندیاں 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔

تمام تفریحی پارک، مذہبی مقامات، سیلونز، پارلز، جِمز اور اِنڈور گیمز کی سہولتیں بند رہیں گی جب کہ سیاسی، ثقافتی اور سماجی اجتماعات پر بھی پابندی رہے گی۔ سنیما ہال اور تھیئٹر بھی بند رہیں گے۔ تمام پرائیوٹ دفاتر کو گھر سے کام کاج کرانا ہوگا جب کہ سرکاری محکمے، بینکنگ اور مالی سیکٹرز پچاس فیصد اسٹاف کی گنجائش کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

صحت کا محکمہ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں لوگوں کو ٹیکے کے سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے ہوں گے۔

ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو جہاں پانچ سے زیادہ معاملات ہیں‘ Containment زون قرار دیا جائے گا اور کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی کے لیے 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔

شادی کی تقریبات میں پچاس سے زیادہ مہمانوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ 20 افراد کو ہی آخری رسوم میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ رات کا کرفیو رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک جاری رہے گا۔ یہ سبھی پابندیاں 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago