کھیل کود

آئی پی ایل 2023: ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے مل کر کیس مچایا دھمال؟

نئی دہلی ،04مئی (انڈیا نیرٹیو)

موہالی میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 46ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز (پی بی کے ایس بمقابلہ ایم آئی) کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب کنگز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 214/3 رن بنائے، جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے 18.5 اوورز میں 216/4 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

دیر رات ختم ہو ئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے والی پنجاب کنگز کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے اپنی پہلی وکٹ 13 کے سکور پر گنوائی۔ اوپنر پربھسمرن سنگھ صرف 9 رن بنا کر ارشد خان کا شکار بنے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ممبئی انڈینز کی شروعات خراب رہی کیونکہ کپتان روہت شرما کھاتہ کھولے بغیر اننگ کی تیسری گیند پر چلتے بنے۔ یہاں سے ایشان کشن اور کیمرون گرین نے اسکور کو 50 سے آگے بڑھایا۔ گرین 23 رنز بنانے کے بعد نیتھن ایلس کا شکار بنے۔

کشن کو سوریہ کمار یادو کا سہارا ملا اور طوفانی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 55 گیندوں میں 116 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر لے گئے۔ سوریہ کمار 31 گیندوں میں 66 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی ایشان نے 41 گیندوں میں 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری میچ میں تلک ورما نے 10 گیندوں میں 26 اور ٹم ڈیوڈ نے 10 گیندوں میں 19 ناٹ آؤٹ رن بنا کر اپنی ٹیم کو زبردست فتح دلائی۔ پنجاب کنگز کے ناتھن ایلس سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے 3.5 اوورز میں 66 رنز دیے اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں تیسرے  سب سے برے اعداد و شمار درج کیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago