انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے سست اور اطمینان بخش نصف سنچری ہے
نئی دہلی ،23اپریل (انڈیا نیرٹیو )
لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن تیندولکر نے اپنی 50 ویں سالگرہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہزاروں مداحوں کے ساتھ منائی۔ دراصل 24 اپریل 2023 کو سچن 50 سال کے ہو جائیں گے۔ اسی وجہ سے ممبئی انڈینز کی ٹیم نے ہفتہ کی رات پنجاب کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سچن کی سالگرہ منائی۔
سچن نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 30,000 سے زیادہ شائقین کے سامنے کیک کاٹا اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے سست لیکن سب سے زیادہ اطمینان بخش نصف سنچری تھی۔
اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 100 سنچریاں بنانے والے سچن نے ہندوستان کے سابق کرکٹر اور کوچ روی شاستری سے بات چیت میں کہا،یہ میری زندگی کی سب سے سست لیکن سب سے زیادہ دلچسپ اور پوری کرنے والی نصف سنچری رہی ہے۔
یہ اتار چڑھاؤ کا ایک مکمل پیکج تھا۔ میں نے اس نصف سنچری کا بھرپور لطف اٹھایا ہے، اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اس نے مجھے 24 سال تک ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز بخشا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے لیے ایک خوبصورت سفر رہا ہے اور وہ اسے کسی اور راستے کا انتخاب کرنا پسند نہیں کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تیندولکر کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ سچن نے سال 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…