کھیل کود

آئی پی ایل 2023: لکھنؤ سپر جائنٹس کی شرمناک شکست،آر سی بی کے گیند بازوں نے کمال کر دکھایا

لکھنؤ،02مئی (انڈیا نیرٹیو)

آئی پی ایل۔ 2023 میں پیر کے دیر شام ٹورنامنٹ کا 43 واں میچ لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔ لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم کی سست پچ پر بلے باز ایک بار پھر جدوجہد کرتے نظر آئے۔

بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور آر سی بی مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان126کا مجموعی اسکور بناسکی۔ ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ کی ٹیم 108 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور 18 رن سے میچ ہار گئی۔

ٹاس جیت کر بلے بازی کا انتخاب کرتے ہوئے بنگلور کے اوپنرز نے اچھی شروعات کی۔ بنگلور نے پہلے 9 اوور میں 62 رن جوڑے لیکن وراٹ کوہلی (31 رن) کا وکٹ گنوا دیا۔

اس کے بعد رائل چیلنجرز کے تمام بلے باز ایک کے بعد ایک وکٹیں گنواتے چلے گئے۔ حالانکہ کپتان فاف ڈو پلیسس دوسرے سرے پر ثابت قدم رہے لیکن وہ بھی 40 گیندوں پر 44 رنوں کی سست اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

انوج راوت (9 رن)، گلین میکسویل (4 رن)، سویش پربھودیسائی (6 رن) اور دنیش کارتک (16 رن) بڑی اننگ کھیل پانے میں ناکام رہے۔ لکھنؤ کی جانب سے سست پچ پر افغانستان کے گیند باز کا دمدار کھیل دیکھنے کو ملا۔ نوین الحق نے اپنے 4 اوور کے اسپیل میں30رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ امت مشرا اور روی بشنوئی نے دو۔دو وکٹ حاصل اور کرشنپا گوتم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

127 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم کو ابتدائی جھٹکے لگے۔ کائل میئرز کے صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ کرونال پانڈیا 11 رن بنا کرپویلین واپس گئے۔ لکھنؤ کے لیے کے گوتم نے سب سے زیادہ 23 رن بنائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago