کھیل کود

آئی ایس ایل: لیگ شیلڈ کا فاتح ممبئی کو ہرا کر ٹاپ 6 میں پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گا بنگلورو

بنگلورو،15 فروری (انڈیا نیریٹو)

پلے آف کوالیفکیشن کے لیے اپنے اہم حریفوں سے صرف ایک پوائنٹ آگے، بنگلورو ایف سی کا ارادہ اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کا ہوگا، جب بلیوز بدھ شام کو اپنے گھریلو میدان شری کانتیروا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اپنے اگلے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 23-2022 کے میچ میں ممبئی سٹی ایف سی جیسی بہت مضبوط ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

شاندار حالیہ فارم کے لحاظ سے بلیوز لیگ شیلڈ کے فاتح آئیلینڈرس کے سب سے نزدیکی ہیں۔ مہمان ٹیم لیگ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے والی پہلی آئی ایس ایل ٹیم بننے سے صرف دو ناٹ آؤٹ مقابلے سے دور ہے۔

روایتی حریف کیرالہ بلاسٹرس ایف سی کے خلاف انتہائی ضروری جیت نے بلیوز کو پلے آف کے مقامات پر واپس لادیا۔

بنگلورو ایف سی کے حوصلے کافی بلند ہیں، جس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہیرو آئی ایس ایل میں اپنی جیت کا سلسلہ چھ میچوں تک جاری رکھا، جو اب تک کی ان کی سب سے لمبی جیت کا سلسلہ ہے۔ روایتی حریف کیرالہ بلاسٹرس ایف سی کے خلاف انتہائی ضروری جیت نے بلیوز کو پلے آف کے مقامات پر واپس لادیا۔

دوسری جانب بنگلورو ایف سی کو جیت کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پیراگ شریواستو اور رائے کرشنا کو سیزن میں چوتھی بار یلو کارڈز دکھائے گئے جس کی وجہ سے وہ بدھ کے میچ کے لیے معطل رہیں گے۔

بلیوز کے ہیڈ کوچ سائمن گریسن نے پچھلے پانچ میچوں میں بیک تھری کی ایک جیسی ڈفینسو لائن کو میدان میں اتارا ہے لیکن ان کو اب اس میں تبدیلی کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑے گا۔ ایسا امکان ہے کہ الیگزینڈر جووانووک کے دفاع میں شریواستو کی جگہ اتریں گے جبکہ سنیل چھیتری اور اودنتا سنگھ فرنٹ لائن میں کرشنا کی جگہ لیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 11 ہیرو آئی ایس ایل مقابلوں میں، صرف چار بلیوز کے حق میں گئے ہیں، جبکہ آئی لینڈرز چھ مواقع پر فتح یاب ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago