Categories: کھیل کود

بحریہ کے اہلکار کی بیٹی جیا رائے کو تیراکی کے لیے راشٹریہ بال پرسکار ملا

جیا نے 36 کلومیٹر کا فاصلہ8 گھنٹے 40 منٹ میں تیر کر تاریخ رقم کی تھی

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس کنجلی پر تعینات مدن رائے کی بیٹی جیا رائے کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار-2022 سے نوازا گیا ہے۔ نیوی چلڈرن اسکول، ممبئی کی آٹھویں جماعت کی اس طالبہ کو تیراکی میں اس کی غیر معمولی کامیابی کے لیے نوازا گیا ہے۔

نیشنل چلڈرن ایوارڈ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ جیا رائے نے کئی سمندری راستوں پر تیراکی کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ جیا انڈیا اوپن واٹر پیرا سوئمر اور اوپن واٹر سوئمنگ میں عالمی ریکارڈ ہولڈر ہے۔

بحریہ کے اہلکار سیلر مدن رائے نے بتایا کہ ان کی 12 سالہ بیٹی جیا رائے نے 17 فروری 2021 کو باندرہ-ورلی سی لنک سے گیٹ وے آف انڈیا تک 36 کلومیٹر کا فاصلہ تیرکر8 گھنٹے 40 منٹ میں طے کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ جیا نے صبح 3.50 بجے باندرہ-ورلی سی لنک سے تیراکی شروع کی اور 12.30 بجے گیٹ وے آف انڈیا پر مکمل کی۔ اس نے اپنا تیراکی کا کارنامہ آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (اے ایس ڈی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وقف کیا ہے۔

اس سے قبل، جیا رائے نے 15 فروری 2020 کو ایلیفنٹا جزیرے سے گیٹ وے آف انڈیا تک کھلے پانی میں 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ اس نے 3 گھنٹے 27 منٹ اور 30 سیکنڈ میں تیراکی کرنے والی کم عمر ترین لڑکی کے طور پر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago