ثانیہ مرزا کے بعد امریکہ میں پرو ٹائٹل جیتنے والی دوسری بھارتی خاتون
راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کی ایتھلیٹ کرمن کور تھانڈی نے یو ایس اے کے ایوانس ویلے میں منعقدہ آئی ٹی ایف ڈبلیو60ایوانس ولے کا سنگل خطاب جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کرمن ثانیہ مرزا کے بعد امریکہ میں پرو خطاب جیتنے والے دوسری ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔
تھرڈ سیڈ کرمن نے فائنل میں یوکرین کی یولیا اسٹرو ڈو بتسیوا کو 7-5، 4-6، 6-1 سے شکست دے کر 60,000ڈالر انعامی مقابلے کا خطاب اپنے نام کیا۔ کرمن نے پہلے راؤنڈ 1میں میکسیکو کی ماریا فرناڈا نوارو اور راؤنڈ ٹو میں ریاستہائے متحدہ کی ماربیلا زمریپا کو شکست دی، اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں وائلڈ کارڈ داخل کرنے والی ریاستہائے متحدہ کی ایلی کِک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ اس کے بعد اس نے سیمی فائنل میں امریکہ کی میک کارٹنی کیسلر کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
کرمن اس وقت ڈبلیو ٹی اے سنگلز رینکنگ میں 261 ویں نمبر پر ہیں اور ملک کی نمبر 2 خاتون کھلاڑی ہیں۔ یہ جیت ان کی حال کی دو رنر اپ کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ وہ ڈبلیو 60ساسکاٹون چیلنجر،کناڈا کے ڈبل مقابلے میں اور امریکہ میں منعقد ڈبلیو 60 سمیر پالمیٹو پرو اوپن کے سنگل مقابلے میں رنر اپ رہی تھیں۔
معروف کوچ اور راؤنڈ راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی کے تکنیکی ڈائریکٹر آدتیہ سچدیوا اور ان کی ٹیم کرمن کو اکیڈمی میں تربیت دے رہی ہے۔
اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کوچ سچدیوا نے کہا، “دو رنر اپ ختم ہونے کے بعد، یہ جیت کرمن کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا وقت ہے کیونکہ وہ خود کو یو ایس اوپن میں جگہ بنانے کے لیے تیار کر رہی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…