وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ’’نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جمعہ کو گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا۔ تیسرے کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات۔ یہ کھیل گلمرگ کے خوبصورت ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔
کھیلوں کےافتتاح کے موقع پرمرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، دیگر معززین اور نوجوان کھلاڑیوں، کوچوں اور عملے کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی بھیجا گیا۔ پی ایم مودی نے حصہ لینے والے کھلاڑیوں، کوچوں اور عہدیداروں کو اپنی نیک خواہشات بھیجیں۔سرمائی کھیل 14 فروری تک گلمرگ میں ہوں گے اور اس میں 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1500 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…