Categories: کھیل کود

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا اور کیرون پولارڈ میں ہوئی نوک جھوک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے دوسرے مرحلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ جمعرات کے روز کھیلا گیا۔ کے کے آر نے یک طرفہ میچ میں ممبئی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کے دوران ممبئی انڈینس کے آل راونڈر کیرون پولارڈ اور کے کے آر کے تیز گیندباز پرسدھکرشنا میں آپس میں تکرار ہو گئی۔ یہ واقعہ ممبئی انڈینس کی اننگ میں 15 ویں اوور میں کے دوران پیش آیا۔ 15 ویں اوور کی چوتھی گیند میں پولارڈ نے پرسدھ کرشنا کی گیند پرسیدھا شاٹ لگایااور کرشنا نے گیند کو روک کراسے واپس ان کی جانب پھینک دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرشنا کو ایسا کرتے دیکھ کر پولارڈ پیچھے ہٹ گئے۔ اس دوران گیند پرسدھ کرشنا کے ہاتھوں سے چھٹک گئی۔ اس کے بعد کرشنا پولارڈ کی طرف بڑھے اور انہیں ڈرانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد پولارڈ غصے میں دکھائی دیئے  اور کے کے آر کے نوجوان بولر کرشنا سے کچھ کہا۔ اس کے بعد کرشنا نے جواب نہیں دیا اور خاموشی سے ٹوپی پہنا اور وہاں سے چلے گئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ پولارڈ نے اس کے بعد ایک سنگل لیا اور نان اسٹرائیکر اینڈپر پہنچے۔ اس کے بعد پولارڈ نے کرشنا کو گھورکر دیکھ ا لیکن کرشنا نے اس کے بعد کوئی جواب نہیں دیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago