نئی دہلی، 10 جولائی
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین نے کینیڈا اوپن 2023 کا خطاب جیت لیا ہے۔ سین نے ہندوستانی وقت کے مطابق پیر کی علی الصبح مردوں کے سنگلز کے خطابی میچ میں دفاعی آل انگلینڈ چیمپئن چین کے لی شی فینگ کو 21-18، 22-20 سے شکست دی۔
کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ لکشی سین نے انڈین اوپن جیتنے کے بعد 2022 میں اپنا دوسرا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور خطاب حاصل کیا۔
کناڈا اوپن کے خطابی جیت تک کے ان کے سفر کی بات کریں توراؤنڈ 32میں لکشیہ سین کا مقابلہ تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسارن سے تھا۔سین نے انہیں 21-18 اور 21-15 سے شکست دی۔ راونڈ آف 16 میں لکشیہ سین کا مقابلہ برازیل کے یگور کوئلہو ڈی اولیویرا سے تھا۔ سین نے انہیں 21-15 اور 21-11 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میچ میں ان کا مقابلہ جرمن بیڈمنٹن کھلاڑی جولین کیراگی سے ہوا۔
سین کا یہ واحد میچ تھا جو کناڈا اوپن میں تیسرے سیٹ میں چلا گیا۔ سین نے پہلا سیٹ 21-8 سے جیتا لیکن جرمن نے دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ کرتے ہوئے یہ سیٹ 21-17 سے جیت لیا۔ آخر کار سین نے تیسرا سیٹ 21-10 سے جیت کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سیمی فائنل میں 21 سالہ نے جاپان کے کینٹا نشیموتو کو 21-17 اور 21-14 سے شکست دی۔
دریں اثنا، ڈبل اولمپک میڈلسٹپی وی سندھو کو خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جاپان کی اکانے یاماگوچی سے 14-21، 15-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…