Categories: کھیل کود

مورگن نے پنجاب کنگز کے خلاف فتح کا سہرا اپنے باولرز کو دیا

مورگن نے پنجاب کنگز کے خلاف فتح کا سہرا اپنے باولرز کو دیا

احمد آباد ، 27 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایئن مورگن نے پنجاب کنگز کے خلاف 5- وکٹ سے جیت کا سہرا اپنے بولروں کو دیا۔اس میچ میں پنجاب کنگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 123 رن ہی بنا سکی۔ جواب میں ، کے کے آر نے مورگن کے ناقابل شکست 47 اور راہل ترپاٹھی کے 41 رنوں کی مدد سے 16.4 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔

یہ چھ میچوں میں کے کے آر کی دوسری جیت ہے۔ میچ کے بعد منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں ، کیپٹن مورگن نے کہا ، " یہ فتح آسانی سے نہیں ملی۔" ہمارے باولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بولنگ پر قابو پالیا اور پنجاب کو کم اسکور تک محدود کردیا۔ ہم محنت کرتے رہیں گے اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔''

مورگن نے فاسٹ بولر شیوم ماوی کے لگاتار چار اوورز حاصل کرنے کے بارے میں کہا ، " گیل کے سامنے ماوی کے اعدادوشمار اچھے تھے ، اس لئے میں نے اسے چار اوور دئے۔ میں کبھی بھی بالر کو لگاتار تین اوورز نہیں دیتا۔ "" میری خواہش ہے کہ سب ٹھیک ہو ، "مورگن نے کہا کہ ہندوستان میں کوویڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات کے کے آر کی طرف سے ہم اپنا تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے پنجاب کنگس کو ہراکر اپن ہارکا سلسلہ توڑا

گجرات کے احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور پنجاب کنگس کے درمیان پیر کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے میچ میں کے کے آر نے پانچ وکٹ سے جیت درج کی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے مسلسل چار شکست کے بعد یہ جیت درج کی ہے۔

میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے 124 رن کا ہدف دیا۔ جواب میں کولکاتا نے 16.4 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کرلی۔ ایون مورگن نے کے کے آر کی جانب سے کپتانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 40 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت ناٹ آوٹ 47 رن بنائے۔ ان کے علاوہ راہل ترپاٹھی (41) نے بھی رک کر بلے بازی کی ۔ جب کہ نتیش رانا اور سنیل نرینے اپناکھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اوپنر شبھمن گل نے 9 رن بنائے۔ آندرے رسل 10 کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک 6 گیندوں پر 12 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ ہوئے۔پنجاب کی جانب سے موائسز ہنریکس ، محمد شامی ، ارشدپ سنگھ اور دیپک ہڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والے پنجاب نے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رن بنائے۔پنجاب کی جانب سے مینک اگروال (31) نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ ان کے علاوہ کرس جورڈن (30) ، کے ایل راہل (19) ، نکولس پورن (19) شاہ رخ خان (13) ، کرس گیل (0) ، موائسز ہنریکس (2) ، روی بشنوئی (1) اور دیپک ہوڈا نے 1 رن کی شراکت داری کی ۔وہیں ارشدیپ سنگھ اور محمد شامی ایک ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکاتاکی جانب سےپرسدھ کرشنا نے تین ، سنیل نرینے اور پیٹ کمنس نے دو۔ دو جبکہ شیوم ماوی اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago