Categories: کھیل کود

ممبئی ٹسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، بھارت جیت سے چند قدم دور

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے۔ تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے140رن بنا لئے ہیں اوراس کے پانچ وکٹ گرگئے ہیں۔ بھارت کو اب مقابلہ جیتنے کے لئے پانچ وکٹ نکالنے ہیں جبکہ مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے ابھی بھی400رن چاہئے، جو تقریباً ناممکن سا لگ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کیریز پر اس وقت ہینری نکولس36اور سچن رویندر 2رن پر ناٹ آؤٹ ہیں اور کل میدان پر اننگ کے آگے بڑھانے اتریں گے۔ بھارت کی طرف سے دوسری اننگ میں آر اشون نے تین اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کیوی بلے باز رن آؤٹ ہوا ہے۔ اس سے قبل بھارت اپنے سرکردہ بلے بازوں کی کارآمد شراکت کی بدولت دوسری اننگ سات وکٹ پر 276 رن پرختم کرکے نیوزی لینڈ کے سامنے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں جیت کے لیے 540 رنوں کا انتہائی مشکل ہدف رکھ دیا۔بھارت نے تیسرے دن اتوار کو بغیر کوئی وکٹ کھوئے 69 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مینک اگروال نے 38 اور چیتشور پجارا نے 29 رن سے اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مینک 108 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 62 رنز بنانے کے بعد لفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کا میچ کا 11 واں شکار بنے۔ اعجاز نے پہلی اننگز میں تمام 10 بھارتی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تھا۔ مینک اور پجارا نے اوپننگ شراکت داری میں 107 رنز جوڑے۔ مینک کے آؤٹ ہونے کے آٹھ رن بعد پجارا کو بھی اعجاز نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پجارا نے 97 گیندوں پر 47 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بھارت کا دوسرا وکٹ 115 کے اسکور پر گرا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago