کھیل کود

قومی کھیلوں میں 128 تمغوں کے ساتھ تینوں فوجوں نے دکھایا جلوہ

نئی دہلی، 14 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

حال ہی میں گجرات میں اختتام پذیر ہوئے 36 ویں نیشنل گیمز 2022 میں سروسز کی ٹیم  128 تمغوں (61 طلائی، 35 چاندی اور 32 کانسہ) کے ساتھ تمغوں کی تعداد میں سرفہرست رہی۔

مسلح افواج کی بہترین روایات میں، سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) کے زیراہتمام سروسز کی ٹیم نے راجا بھالندر سنگھ ٹرافی کے قابل فخر فاتح بننے کے لئے کھیلوں کے دوران غیر معمولی استقامت، مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

راجہ بھالندرا سنگھ ٹرافی اوور آل چیمپئن کو دی جاتی ہے۔ یہ قومی کھیلوں میں سروسز کے لیے مجموعی طور پر چیمپئن شپ ٹرافی کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 12 اکتوبر 2022 کو سورت کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انڈور اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب میں چیئرمین ایس ایس سی بی ایئر مارشل کے انتھرمن اور ایس ایس سی بی گروپ سکریٹری کیپٹن دنیش سوری کو ٹرافی پیش کی۔

ایئر مارشل نے ٹرافی ان تمام حاضر سروس اہلکاروں کو وقف کی جنہوں نے قوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں۔ سکریٹری نے شاندار تمغے جیتنے کا سہرا تمام کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور لگن کو دیا۔

ایس ایس سی بی کا قیام 1919 میں ہوا تھا اور  یہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے بانی ممبروں میں سے ایک ہے۔ اسی وراثت کی وجہ سے ایس ایس سی بی کو دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے ساتھ قومی کھیلوں میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago