Categories: کھیل کود

قومی اردو کونسل فارسی زبان وادب کی مستند تاریخ کی اشاعت کرنے کا ارادہ

قومی اردو کونسل فارسی زبان و ادب کی مستند تاریخ شائع کرے گی: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل میں فارسی زبان وادب کے پینل کی آن لائن میٹنگ

ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کی مستحکم روایت رہی ہے اور اس زبان میں ہمارے ملک کی تاریخ و ادب کا ایک بڑا سرمایہ موجود ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے ۔ یہ باتیں کونسل کے ڈائرکٹرا ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے فارسی زبان وادب کے پینل کی آن لائن میٹنگ میں کہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک زمانے میں ہندوستان کی سرکاری زبان فارسی ہی تھی اور اسی زبان میں تمام علمی و سرکاری کام انجام پاتے تھے،اردو زبان و ادب پر بھی فارسی کے گہرے اثرات ہیں اس لیے اردو والوں کا نہ صرف فارسی ادب کی تاریخ سے واقف ہونا ضروری ہے بلکہ بڑی حد تک اس زبان کے قواعد ورموز سے آگاہی بھی لازم ہے۔ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ ہندوستان میں فارسی ادب کی اس وقیع تاریخ کو محفوظ کرنے کے مقصد سے پینل کی پچھلی میٹنگ میں یہ طے کیاگیا تھا کہ کونسل کے زیر اہتمام چار جلدوں پر مشتمل ہندوستان میں فارسی زبان و ادب کی ایک جامع و مستند تاریخ مرتب کی جائے گی اورچاروں جلدوں کی ترتیب کی ذمے داری فارسی زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے پینل کے چار اہم ممبران کے سپرد کی گئی تھی اوران حضرات کی طرف سے پروجیکٹ کا ابتدائی خاکہ بھی ہمارے پاس آچکا ہے۔انھوں نے اس علمی و تحقیقی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے ممبران سے گزارش کی کہ ہماری خواہش ہے کہ سال بھر کے اندر اندر یہ کتاب کونسل کی طرف سے شائع ہوجائے،لہذا اسے ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنا ضروری ہے۔ تمام ممبران نے ان کی تائید کی اورپروجیکٹ کی رفتار میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقعے پر پچھلی میٹنگ کی دیگر تجاویزبھی زیر بحث آئیں اور ان پر اتفاق رائے کا اظہار کیاگیا۔
پینل کی صدارت پروفیسر آزرمی دخت صفوی نے کی ۔ جبکہ میٹنگ کے دیگر شرکاء میں پروفیسر عبدالحلیم،پروفیسر حسن عباس، پروفیسر عثمان غنی،پروفیسر راجندر وشوناتھ جوشی کےعلاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک) ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، ڈاکٹر فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)اور ساجد الحق کے نام شامل ہیں ۔.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago