کھیل کود

نکہت زرین نے خواتین کی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا

نئی دہلی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں اتوار کو ہندوستان کو تیسرا طلائی تمغہ ملا۔ ہندوستانی اسٹار باکسر نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ اس نے فائنل میں ویتنام کی باکسر گوین تھی تام کو شکست دی۔ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں نکہت کا یہ لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے۔

اس سے پہلے سنیچر کو نیتو گھنگھس نے 45-48 کلوگرام اور سویٹی بورا نے 75-81 کلوگرام میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس فائنل میچ میں نکت شروع سے ہی شاندار تال میں نظر آئی۔ اس نے ویتنامی باکسر کو کوئی موقع نہیں دیا اور پہلے راؤنڈ میں ہی 5-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد دوسرے راؤنڈ میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ تیسرے راؤنڈ میں بھی دونوں باکسرز نے اپنی پوری طاقت دکھائی۔ آخر میں، ہندوستانی باکسر نے 5-0 کے فرق سے مقابلہ جیت لیا۔

نکہت دوسری بار عالمی چیمپئن بنیں

اس جیت کے ساتھ ہی نکہت زرین مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔ گزشتہ سال 2022 میں بھی انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز، نیتو گھنگھس اور سویٹی بورا عالمی چیمپئن (2023) بن گئی تھیں۔ اس سے قبل چھ بار کی چیمپئن میری کوم 2002، 2005، 2006، 2008، 2010، 2018، سریتا دیوی 2006، جینی 2006 اور لیکھا کے سی 2006 میں عالمی چیمپئن بنی اس جیت کے ساتھ ہی نکہت زرین مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔

گزشتہ سال 2022 میں بھی انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز، نیتو گھنگھس اور سویٹی بورا عالمی چیمپئن (2023) بن گئی تھیں۔ اس سے قبل چھ بار کی چیمپئن میری کوم 2002، 2005، 2006، 2008، 2010، 2018، سریتا دیوی 2006، جینی 2006 اور لیکھا کے سی 2006 میں عالمی چیمپئن بنی تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago