کھیل کود

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

میٹ ہنری کیوی ٹیم میں واپسی کے لیے تیار

ویلنگٹن، 23 فروری

 انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پہلے کی طرح اسی اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا، کپتان بین اسٹوکس نے جمعرات کو تصدیق کی، جبکہ میزبان ٹیم میٹ ہنری کو اسکواڈ میں شامل کرے گی۔ انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں تورنگا میں پہلا ٹیسٹ 267 رن سے جیتا تھا۔ یہ ٹیسٹ دن رات کا تھا۔

تیز گیند بازاسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن  سبھی نے پہلے ٹیسٹ میں  ملی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور اسٹوکس نے کہا کہ  جمعہ  سے ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں  شروع ہونے والے میچ  کو لے کر  ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘یہ صرف دیکھنے کی بات تھی کہ گیند بازوں نے کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس لیے ہاں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے’۔

انہوں نے کہا، “یہ ہمارا سب سے مضبوط 11 ہے۔ ہمارے تمام گیند باز 100 فیصد فٹ ہیں، جس کی وجہ سے ٹیم کو چننا بہت آسان ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کی جیت انگلینڈ کی نیوزی لینڈ میں 2008 کے بعد پہلی ٹیسٹ جیت تھی اور اب ان کے پاس بلیک کیپس کے خلاف چھ سالوں میں پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago