Categories: کھیل کود

پاکستانی ٹیم 20جون کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دورے کے لیے لاہور میں

پاکستان ٹیم 20 جون کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے لاہور میں جمع ہوگی اور پانچ روز کے لیے قرنطینہ میں رہے گی

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم 20 جون کو لاہور میں جمع ہوگی ، جہاں ٹیم پانچ روز تک مکمل طور پر قرنطینہ میں رہے گی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوینٹی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ٹیم کے ممبروں کا پہلا کووڈ 19 ٹیسٹ 16 جون کو ان کے گھر پر کیا جائے گا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 20 جون کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ، "ٹیم کے ممبران کے ٹیسٹ میچ کا آغا 20 جون کورونا کا دوسرا ٹیسٹ کرائیں گے  جس کے بعد وہ 25 جون کو لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ سے مانچسٹرکے لئے روانہ ہوں گے۔"

پی سی بی کے مطابق ، باقی ممبران ابو ظہبی سےانگلینڈ دورہ کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ وہ ابوظہبی سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں سفر کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 25 جون کو مانچسٹر سے ڈربی کا سفر کرے گی ، جہاں وہ دس دن قرنطینہ میں گزارے گی۔

ٹیم کے تمام ممبر پہلے تین دن تک علیحدہ علیحدہ رہیں گے۔ ڈربی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ، پاکستانی ٹیم کارڈف کا سفر کرے گی ، جہاں وہ 8 جولائی کو میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے کھیلے گی۔

انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی تکمیل پر ون ڈے ٹیم کے ممبر 15 جولائی کو واپس پاکستان کا سفر کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز کا سفر کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز 27 جولائی سے 3 اگست تک کھیلی جائے گی ، جس کے بعد ٹی ٹوینٹی کھلاڑی واپس پاکستان چلے جائیں گے۔ اس کے بعد ، پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 اگست سے 24 اگست تک کنگسٹن کے سبینا پارک میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئے گی۔

پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ، ویسٹ انڈیز پر بغیر فیملی کا کریں گے دورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزمیں بھی فیملیز ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے رواں ماہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ ہی سے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوجائےگی۔بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ سپورٹ اسٹاف بھی اہل خانہ کے بغیر ہی دوروں پر روانہ ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دورہ ٔ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی اہل خانہ ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں تھی جبکہ ہوم سیریز میں پی سی بی نے بائیو سیکور ببل میں فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 25 جون کو دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی ، ٹیم وائٹ بال سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago