کھیل کود

پی سی بی بطور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو واپس لانے کا خواہاں

اسلام آباد، 27 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مکی آرتھر کو مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر واپس لانے کا خواہاں ہے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق،2019 کے آئی سی سی 50 اوور ورلڈ کپ میں پاکستان کے پانچویں نمبر پر پہنچنے کے بعد معاہدے میں توسیع سے انکار کرنے اور ڈراپ کیے جانے کے تین سال بعد پی سی بی آرتھر کو واپس لانے کا خواہشمند ہے کیونکہ موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اگلے ماہ ختم ہونے والے معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے ہیں۔

نجم سیٹھی کی سربراہی میں گزشتہ ہفتے چارج سنبھالنے والی پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے سابق جنوبی افریقی آرتھر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ وہ آرتھر سے رابطے میں ہیں۔

ان کے دور میں پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں کچھ بڑی کامیابیاں حاصل کیں

آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان کے ہیڈ کوچ رہے۔ ان کے دور میں پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں کچھ بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ ٹیم ان کے دور میں آئی سی سی ٹی۔20 ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پربھی پہنچی۔

آرتھر کو پاکستان کی 2019 ورلڈ کپ مہم کے بعد ڈراپ کر دیا گیا تھا اور سابق کھلاڑی مصباح الحق کو کوچ اور چیف سلیکٹر کا دوہرا کردار دیا گیا تھا۔

پی سی بی کے 2019 کے آئین کو ختم کرنے کے بعد رمیز راجہ اور ان کے بورڈ کو حال ہی میں پاکستانی حکومت نےمعزول کردیا تھا اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمے کے ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا تھا،جسے عمران خان کے بعد 2019 میں ملک کا وزیر اعظم (پاکستان کے وزیر اعظم پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ ہیں)کے طور پر منتخب ہونے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔

نئی کمیٹی کے پاس 2019 کے ایڈیشن کو 2014 کے ایڈیشن کے ساتھ تبدیل کرنے کے لئے پی سی بی کے آئین میں ترمیم کرنے کے لیے 120 دن ہوں۔ سلیکشن کمیٹی سمیت منسوخ کئے گئے 2019 کے آئین کے تحت قائم تمام کمیٹیوں کو جمعہ کو پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے برخاست کر دیاگیاہے۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ہفتے کے روز قومی مینز ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
آفریدی کے ساتھ تین رکنی کمیٹی میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے ٹیم کے سابق ساتھی عبدالرزاق اور راو افتخار انجم بھی ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago