Categories: کھیل کود

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے مدھیہ پردیش میں منعقدہ کسان سمیلن سے خطاب کیا

Modi addresses Kisan Sammelan

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پورے مدھیہ پردیش میں منعقدہ کسان سملین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  خطاب کیا۔ انھوں نے  کولڈ اسٹوریج کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولتوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا.کہ کسانوں کے اتنی سخت محنت کرنے کے باوجود اگر  پھلوں، سبزیوں اور اناج کا ذخیرہ کرنے کی  مناسب سہولت موجود نہیں ہے. تو کسانوں کو یقیناً بڑا نقصان پہنچے گا۔ انھوں نے  کاروباری دنیا پر زور دیا کہ وہ جدید اسٹوریج سہولتیں، کولڈ اسٹوریج قائم کرنے میں. اور  خوراک کی پروسیسنگ کی نئی سہولتیں قائم کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ صحیح معنی میں اس سے کسانوں کی اور ملک کی خدمت  ہوگی۔

عالمی منظرنامے میں بھارت کی صورتحال

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیاکہ کہ بھارت کے کسانوں کی  ان جدید سہولتوں تک رسائی ہونی چاہیے جو ترقی یافتہ ملکوں کے کسانوں کو حاصل ہیں، اس میں اب کوئی تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں بھارت کی صورتحال کو قبول نہیں کیا جاسکتا کیونکہ  سہولتوں اور جدید طریقوں کی کمی کے باعث کسان بے یارومددگار رہ جاتا ہے، اس کام میں پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے۔

زرعی اصلاحات کے لیے صلاح ومشورے

زرعی قوانین پر حالیہ بحث ومباحثے کا ذکر کرتے ہوئے. وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ان زرعی اصلاحات کے لیے صلاح ومشورے پچھلے.  20، 22 برسوں سے جاری تھے. اور یہ قوانین ایک رات میں نافذ نہیں کیے گئے۔ہمارے ملک کے کسان، کسانوں کی تنظیمیں. زرعی ماہرین، زرعی اقتصادی ماہرین، زرعی سائنسداں اور ترقی پسند کسان زرعی سیکٹر میں بہتری کا مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات پر پوری سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا. اگرچہ کہ پارٹی منشوروں میں بھی ان کا  ذکر کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا. کہ  جو زرعی اصلاحات  اب نافذ کی گئی ہیں وہ اُن سے مختلف نہیں ہیں جن پر پہلے بات چیت کی گئی تھی۔

Modi addresses Kisan Sammelan

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago