Categories: کھیل کود

روی شاستری کی ایک غلطی سے کرکٹ شائقین میں مایوسی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ سیریز کا پانچواں میچ کینسل کیے جانے کی خبروں سے کرکٹ شیدائیوں میں کافی مایوسی ہے، اور ساتھ ہی ہیڈ کوچ روی شاستری اور کپتان وراٹ کوہلی پر ناراضگی بھی ہے کیونکہ ان دونوں کی ایک غلطی کی وجہ سے جاری ٹیسٹ سیریز پر ایک داغ لگ گیا ہے۔ ان دونوں کی غلطی پر نہ صرف کرکٹ شیدائی اور کئی سابق کرکٹر ناراض ہیں، بلکہ بی سی سی ا?ئی نے بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔دراصل ہیڈ کوچ روی شاستری، گیندبازی کوچ بھرت ارون، فیلڈنگ کوچ ا?ر شری دھر اور فیزیو نتن پٹیل اب تک کووڈ پازیٹو پائے جا چکے ہیں۔ میچ کینسل ہونے کے بعد شاستری خصوصی طور پر کرکٹ شیدائیوں کے نشانے پر ہیں۔ چوتھا ٹیسٹ شروع ہونے سے دو دن قبل شاستری اور ٹیم انڈیا کے پلیئرس نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی، اسی تقریب کو ہندوستانی خیمہ میں کووڈ پھیلنے کے پیچھے ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ خبریں پہلے ہی سامنے ا? چکی ہیں کہ ’دی اوول‘ ٹیسٹ (سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ) جو کہ 2 ستمبر سے شروع ہوا تھا، اس سے دو دن قبل ایک ہوٹل میں روی شاستری کی نئی کتاب کو لانچ کرنے کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ شاستری تو اس تقریب میں موجود تھے ہی، کپتان کوہلی سمیت کئی کھلاڑی بھی اس میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ جو کھلاڑی اس تقریب میں نظر آئے ان میں کوہلی کے علاوہ اجنکیا رہانے، چیتیشور پجارا، جسپریت بمراہ، شاردل ٹھاکر، سوریہ کمار یادو سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین بھی شامل ہیں۔بی سی سی آئی نے اس حرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ خبر کے مطابق شاستری اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس تقریب میں جانے کے لیے اجازت بھی نہیں لی تھی۔ دی اوول ٹیسٹ کے دوران انگریزی روزنامہ ’ٹائمز ا?ف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ بھی شائع ہوئی تھی جس میں بی سی سی آئی کے ایک سرکردہ افسر نے کہا تھا کہ ”بورڈ معاملے کی جانچ کرے گا۔ اس واقعہ بورڈ شرمندہ ہوا ہے۔ کوچ اور کپتان کو اوول میں چوتھے ٹیسٹ کے بعد صفائی دینے کے لیے کہا جائے گا۔ ٹیم کے انتظامی منیجر گریش ڈونگرے کا کردار بھی جانچ کے دائرے میں ہے۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بہر حال، اب شاستری اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو زبردست ناراضگی کا سامنا ہے۔ کئی لوگوں نے اس تقریب کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں اور خصوصاً شاستری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ شاستری کی حمایت میں بھی کچھ ٹوئٹس سامنے آئے ہیں۔ سابق کرکٹر ایسابیل ویسٹبری نے لکھا ہے کہ ”کتاب اجراء کی تقریب کی تنقید تو خوب ہوگی۔ ایک طرف کھلاڑی اور اسٹاف کا بغیر احتیاط کے پبلک سے ملنا بے وقوفانہ ہے، لیکن دوسری طرف سخت بایو سیکیور انوائرنمنٹ نہیں تھا۔ کوئی ضابطہ نہیں توڑا گیا۔“ ایک دیگر سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہ کہ ”شاستری کو قصور دینا ا?سان ہے، لیکن اس سیریز میں تین بار ایک بندہ میدان پر چلا آیا۔ ایسے حالات کے لیے سب ذمہ دار ہیں۔“</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago