کھیل کود

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلش بلے بازوں نے پہلے روز پاک گیندبازوں کی دھلائی کی

انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 506 رن بنائے، پہلے دن 500 رن بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

راولپنڈی، 2 دسمبر (انڈیا نریٹو)

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو 4 وکٹوں پر 506 رن بنائے اوروہ ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس میچ کے پہلے دن چار انگلش بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل پہلے دن رن کا ریکارڈ آسٹریلیا کا 1910 میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 494 کا تھا۔

ایک دن میں 500 سے زیادہ رن صرف چار دیگر مواقع پر بنائے گئے ہیں

ایک دن میں 500 سے زیادہ رن صرف چار دیگر مواقع پر بنائے گئے ہیں، جسے تین بار انگلینڈ نے اور ایک بار سری لنکا نے بنائے ہیں لیکن یہ رن ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے دن کے علاوہ دیگر دنوں میں اسکور کئے گئے ہیں۔ 1936 میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن 588 رنوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

میچ کی بات کریں تو اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو جیک کراولی اور بین ڈکٹ نے مضبوط شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری کی شراکت داری میں 233 رن جوڑے۔ اس شراکت داری کو اسپنر زاہد محمود نے توڑا۔ محمود نے ڈکیٹ کو ایل بی ڈبلیو کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ ڈکیٹ نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 107 رن بنائے۔ اس کے بعد 235 کے مجموعی اسکور پر حارث رو¿ف نے کراولی کو بولڈ کر کے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ کراولی نے 111 گیندوں میں 21 چوکوں کی مدد سے 122 رن بنائے۔

286 کے مجموعی اسکور پر جو روٹ 23 رن بنا کر محمود کا تیسرا شکار بنے۔ تاہم اس وکٹ کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ہیری بروکس اور اولی پوپ نے پاکستانیگیندبازوں کی خبر لیتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 176 رن کی شراکت داری قائم کی۔ پوپ کو 462 کے مجموعی اسکور پر محمد علی نے پویلین بھیجا۔

پوپ نے 104 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 108 رن بنائے۔ اس کے بعد ب±کس اور کپتان بین اسٹوکس نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں پر 506 رن تک پہنچا دیا۔ بروکس 81 گیندوں پر 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 اور اسٹوکس 15 گیندوں پر 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 34 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2، محمد علی اور حارث روف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago